MPCC Urdu News 31 March 22

عدالتیں ازخودنوٹس لے کر مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال روکیں: ناناپٹولے

بی جے پی کے خلاف ہر آواز کو دبانے کے لیے ای ڈی جیسی ایجنسیوں کاغلط استعمال ہورہا ہے

پولیس آفیسر پرم ویرسنگھ کے ساتھ ایک اوردیگر کے ساتھ دوسرا نصاف کیوں؟

ممبئی:بی جے پی اور مرکزی حکومت کے خلاف ہر آواز کو خاموش کرنے کے لیے ای ڈی جیسی مرکزی تفتیشی ایجنسی کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔یہ مرکزی حکومت کا غیراعلانیہ ایمرجنسی ہے، جمہوری نظام کی برقراری ومرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال کو روکنے کے لئے سپریم کورٹ وممبئی ہائی کورٹ ازخود مداخلت کریں۔ یہ اپیل آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کی ہے۔

نانا پٹولے ای ڈی کے ذریعے ناگپور کے وکیل ستیش اوکے کے گھر پر چھاپہ مارنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی طریقے سے فون ٹیپنگ معاملے میں ہم نے آئی پی ایس افسر رشمی شکلا کے خلاف500کروڑ کا ہتک عزت کامقدمہ دائرکیا ہے۔عدالت نے وہ مقدمہ سماعت کے لئے منظور کرلیا ہے۔ ستیش اوکے اس معاملے میں ہمارے وکیل ہیں۔ لیکن اچانک ای ڈی نے ان کے گھر پر چھاپہ مارکرفائلیں، لیپ ٹاپ و موبائل ضبط کر لی ہے۔تیش اوکے جسٹس لویا کی مشتبہ موت سمیت دیگر معاملات پر بھی کام کر رہے ہیں۔ یہ کارروائی ان کی آواز کو دبانے کے لیے کی گئی ہے۔ ناناپٹولے نے کہا کہ یہ صرف تنہا ستیش اوکے کا سوال نہیں ہے بلکہ بی جے پی حکومت کے خلاف اگر کوئی بھی آواز اٹھاتا ہے تو اس آواز کو دبانے کے لئے ای ڈی جیسی مرکزی ایجنسی کے ذریعے جھوٹے مقدمے بنائے جاتے ہیں۔

پٹولے نے کہا کہ ڈرگس کے لئے بین الاقوامی منی لاڈرنگ، فیما، فیرا، دہشت گردوں کی مالی اعانت، بین الاقوامی سطح پر عورتوں کی خریدوفروخت کے لئے استعمال ہونے والا پیسہ(فیلش ٹریڈنگ) جیسے معاملات کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے ای ڈی کی تشکیل کی گئی تھی۔ لیکن آج ای ڈی اپنے قیام کے مقصد سے بھٹک چکی ہے۔آپ کو یاد ہوگا کہ بی جے پی کے کچھ لوگ کبوتر بازی میں ملوث پائے گئے تھے۔ ای ڈی کا کون استعمال کررہا ہے اور کس طرح غلط استعمال ہورہا ہے یہ صاف نظر آرہا ہے۔ ای ڈی اب صرف مرکزی حکومت کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی بن چکی ہے جو بی جے پی کے مخالفین کے خلاف کارروائی کرکے انہیں خوفزد کرنے کا آلہ کار بن گئی ہے۔جمہوریت کوبالائے طاق رکھ کر اب صرف آمرانہ طریقے سے مرکزی حکومت کا کام کاج چل رہا ہے۔ تمام نظام کو ختم کردیا گیا ہے اس لئے ملک بچانے کی ہم جنگ لڑ رہے ہیں۔جمہوریت کو بچانے کے لیے اب عدالتوں کو آگے آنا چاہیے۔

پٹولے نے کہا کہ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم ویر سنگھ کے ساتھ ایک انصاف کیا جاتا ہے اور دیگر کے ساتھ دوسرا انصاف کیا جاتا ہے، یہ تو سراسردھاندلی ہے۔ انصاف سب کے لئے یکساں ہوناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ای ڈی کی اگلی کارروائی میرے خلاف ہوتی ہے تو میں اس کا خیرمقدم کرنے کے لئے تیار ہوں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ بی جے پی کے اس دباؤ کے طریقہ کار کے خلاف ایک ساتھ لڑائی لڑی جائے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading