MPCC Urdu news 30 March 24

آر ایس ایس کے منووادی ایجنڈے کو شکست دینے کے لیے کانگریس اتحاد کو بھیم شکتی کی حمایت: ایم پی چندرکانت ہنڈورے

بی جے پی کا 400 سو پار کا نعرہ بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کو بدلنے کے لیے ہے

ممبئی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اپنے قیام کے 100 سال مکمل کر رہا ہے۔ ایسے میں بی جے پی حکومت کا ایجنڈا ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے کے علاوہ بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے ملک کو دیئے گئے آئین کو بدلنا ہے۔400 پار کا بی جے پی کا نعرہ دو تہائی سے زیادہ کے لیے ہے اور ان کے لیڈر علانیہ کہہ رہے ہیں کہ اگر انہیں یہ اکثریت حاصل ہو گئی تو وہ آئین بدل دیں گے۔ بھیم شکتی کے بانی صدر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ چندرکانت ہنڈورے نے اعلان کیا ہے کہ بھیم شکتی آر ایس ایس اور بی جے پی کے اس منوادی ایجنڈے کو شکست دینے کے لیے کانگریس اتحاد کی حمایت کرتی ہے۔

سنیچر کو بھیم شکتی کے عہدیداروں کی ایک میٹنگ چیمبور کے نالندہ ہال میں ہوئی جس میں مہاراشٹر کانگریس کے انچارج رمیش چنیتھلا نے آن لائن خطاب کیا۔ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چندرکانت ہنڈورے نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں حکومت بنانے کے لیے 272 ممبران پارلیمنٹ کی ضرورت ہے، لیکن اس بار بی جے پی نے 400 کو پار کا نعرہ دیا ہے۔ بی جے پی کا 400 سیٹیں جیتنے کا مقصد دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کرنا اور پھر ڈاکٹر بابا صاحب کے آئین کو کو تبدیل کرنا ہے۔ ہنڈورے نے کہا کہ آئین میں تبدیلی کرکے بی جے پی حکومت ملک میں آر ایس ایس کے منووادی ایجنڈے کو نافذ کرنا چاہتی ہے۔ لیکن بھیم شکتی نے بی جے پی کے اس منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے مہاوکاس اگھاڑی اور انڈیا الائنس کے ساتھ مضبوطی س ے کھڑے ہونے کی قرارداد پاس کی ہے۔

چندرکانت ہنڈورے نے کہا کہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے دیے گئے آئین کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ کانگریس پارٹی آئین کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے ملک بھر میں پد یاترا نکال کر عوام میں بیداری پیدا کی ہے۔ بھیم شکتی کارکنان بی جے پی کی اس سازش کو ناکام بنانے اور دلت برادری میں بیداری لانے کے لیے تمام گھروں کے علاوہ گاؤں، تعلقہ اور ضلع کی سطح پر بھی لوگوں سے رابطہ کریں گے۔

چندرکانت ہنڈورےنے یہ بھی کہا کہ ہم سب پرکاش امبیڈکر کا احترام کرتے ہیں۔ ایسے میں آئین کو بچانے کے لیے سب کو متحد ہونا چاہیے۔ ونچیت اگھاڑی کو اسمبلی انتخابات میں اتنے ووٹ نہیں ملے جتنے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ملے تھے۔ ان دونوں انتخابات میں ان کے ووٹوں میں زبردست کمی آئی ہے۔ کانگریس ایم پی نے یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ونچیت بہوجن اگھاڑی کی وجہ سے کانگریس اگھاڑی کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں کوئی نقصان پہنچے گا۔

میٹنگ کی صدارت بھیم شکتی کے بانی صدر اور ایم پی چندرکانت ہنڈورے نے کی۔ اس میں بھیم شکتی کے ایگزیکٹیو صدر اور ناسک کے سابق میئر اشوک دیو، بھیم شکتی مدھیہ پردیش کے صدر سنیل بورسے، گوا ریجن کے صدر گیانیشور وارکھیڈکر، سینئر نائب صدر دنکر اوکر، نائب صدر نام دیو پمپلے، ممبئی ریجن کے صدر ششی کانت بنسوڑے، جنرل سکریٹری گوپال راؤ نیتر پالے اور جنرل سکریٹری

روی سون کامبلے سمیت کئی عہدیداران موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading