سوئی ہوئی ’ای ڈی‘ حکومت کے پاس کسانوں کے نقصان پر توجہ دینے کا وقت نہیں ہے: کانگریس

17

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری اور گورنر کو پیش کی جائے گی

تلنگانہ کے میڈّی گٹّا پروجیکٹ کی وجہ سے گڈچرولی کے سرونچا علاقے میں سیلاب آیا

ممبئی: ریاست میں شدید بارش کی وجہ سے کسانوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ کسان حکومت کی مدد کی جانب سے پرامید نظروں سے دیکھ رہا ہے لیکن ریاست میں سوئی ہوئی، اندھی، بہری ای ڈی حکومت ہے۔اس حکومت کو کسانوں کا نقصان نظر نہیں آرہا اس لیے ہم پریشان حال کسانوں کے آنسو پونچھنے اور ان کا ساتھ دینے کے لیے ان کے کھیتوں میں آئے ہیں۔ ان کسانوں کوحکومت کی جانب سے مدد دلانے کے لیے کانگریس بھرپور کوشش کرے گی۔ یہ اعلان آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کیا ہے۔

گڈچرولی، چندر پور اور وردھا اضلاع میں نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے بھاری بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور کسانوں اور گاؤں والوں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر ریاستوں کے کئی اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے کا بنیادی مقصد سوئی ہوئی حکومت کو جگانا ہے۔ کانگریس قائدین اور کارکنان کھیتوں کے میڈوں پرجاکر کسانوں سے بات کررہے ہیں۔ موسلا دھار بارش میں انسانوں کی بلی گئی، مویشی مرے، فصلیں تباہ ہوئیں، مکانات گر گئے لیکن حکومت نہیں جاگی۔ انتظامیہ کو بھی اس سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ہم نقصان کا معائنہ کریں گے اور وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری اور گورنر کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے اور کسانوں کو خاطر خواہ مدد فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔

گڈچرولی ضلع کا سرونچا تعلقہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ کئی دیہات سیلاب میں گھرے ہوئے ہیں۔ اس علاقے کی زمین زیر آب آگئی ہے۔ اس کی وجہ تلنگانہ حکومت کا میڈّی گٹّا پروجیکٹ ہے۔ 2014-19 کے دوران ریاست میں بی جے پی کی حکومت نے اس وقت کے گورنر سی ودیا ساگر راؤ کی مدد سے نے میڈّی گٹّا پروجیکٹ میں تعاون کیا۔جب میں ودھان سبھا کا اسپیکر تھا تو میں نے اس معاملے پر حکومت سے بات کی تھی، لیکن آج جو نقصان ہو رہا ہے وہ سراسر بی جے پی کے پاپوں کا نتیجہ ہے۔

ناناپٹولے نے اپنے گڑھ چرولی دورے کے دوران کلکٹر کے دفتر بھی گئے اور کلکٹر سے سیلاب کی صورتحال پر تبادلہئ خیال کیا۔اس موقع پر سابق وزیر اور ایم ایل اے وجے وڈیٹی وار، ضلع صدر مہیندر براہمن واڑے، سابق ایم ایل اے ڈاکٹر نام دیو اسنڈی، آنندا راؤ گوڈام،پینٹارام تلانڈی، ضلع کلکٹر سنجے مینا، ڈاکٹر نام دیو کرسان، سندیپ گڈموار، شہر صدر ستیش ودھاتے، جیسا موٹوانی وغیرہ موجود تھے۔کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے کل وردھا ضلع کا دورہ کرنے والے ہیں اور وہاں ہونے والے نقصان کا جائزہ لیں گے۔