MPCC Urdu news 27 Dec 22

جب تک ودربھ کے تمام مسائل حل نہیں ہوجاتے ای ڈی سرکار کو ناگپور سے نہیں جانے دیں گے: ناناپٹولے

ریاست بی جے پی حکومت ودربھ کی ترقی کی مخالف ہے

میہان کے پروجیکٹ ناگپورکے باہر منتقل کرنے کی ذمہ دار بی جے پی حکومت ہے

ناگپور:ودربھ کے مسائل حل کرنے کے لیے سرمائی اجلاس میں غور وخوض کیا جاتا ہے اور انہیں حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ لیکن بی جے پی حکومت کی جانب سے اس پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی ہے۔ میہان کا پروجیکٹ ناگپور سے باہر چلے گئے،ایک جڑی بوٹی والے بابا کو پروجیکٹ کے لیے زمین دی گئی لیکن پروجیکٹ ابھی تک شروع نہیں ہوا۔سورجاگڑھ کے پروجیکٹ کی جانب بھی حکومت سنجیدگی سے نہیں دیکھ رہی ہے۔ دھان پیدا کرنے والے کسانوں کے مسائل سمیت ودربھ کے تمام مسائل حل کیے بغیر ای ڈی سرکار کو ناگپور سے نہیں جانے دیا جائے گا۔ یہ انتباہ آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے دیا ہے۔

اسمبلی اجلاس میں ہونے والی بحث کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ دیوندرفڈنویس کی قیادت میں 2014-19میں بی جے پی حکومت نے ایک جڑی بوٹی والے بابا کو میہان میں زمین دی لیکن آج تک اس زمین پر کسی پروجیکٹ کا کام شروع نہیں ہوا۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے لوگوں کو یہ خواب دکھایا گیا کہ اس سے بڑے پیمانے پر روزگار پیدا ہونگے اور کسانوں کی پیداوار کی مناسب قیمت ملے گی، لیکن یہ پروجیکٹ ابھی تک شروع نہیں ہوا۔ میہان ودربھ کے لیے نہایت اہم ہے لیکن یہاں کے بیشتر پروجیکٹ باہر جارہے ہیں۔ یہاں کے کچھ پروجیکٹ گجرات میں بھیجے گئے۔ریاست میں جب جب بی جے پی کی حکومت آئی، ودربھ کا نقصان ہی ہوا۔

پٹولے نے کہا کہ سورج گڑھ میں بڑے پیمانے پر لوہے ذخائر ہیں۔ یہ ذخائر 400 سال کے لیے کافی ہونگے۔ اگر یہ پروجیکٹ شروع ہوتا ہے تو اس سے مہاراشٹر کی اقتصادی ترقی میں بہت مدد مل سکتی ہے۔ اس جگہ بھیلائی سے بھی بڑا پروجیکٹ شروع کیا جا سکتا ہے۔ کانگریس کا موقف ہے کہ یہ پروجیکٹ ہونا چاہیے۔ اگر حکومت توجہ نہیں دیتی ہے یا ہمیں جواب نہیں ملتا ہے تو کانگریس ایم ایل اے سورجاگڑھ کا دورہ کریں گے اور وہاں کے حقائق عوام کے سامنے پیش کریں گے۔

کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ گھپلے کرنے والوں کے ذریعے دھان کی خریداری کے مراکز کی الاٹمنٹ سے کسان متاثر ہوئے ہیں۔ ان دھوکہ باز خریداری کے مراکز بند ہونے سے کسانوں کو تاجروں کے پاس جانے پر مجبور ہونا پڑتا ہے اورتاجر انہیں لوٹتے رہے۔ میڈیگٹّا ڈیم نے اس علاقے کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ یہ پروجیکٹ کومحکمہ ماحولیات اور جنگلات سے منظوری نہیں ہے۔ اس پروجیکٹ کے لیے کسانوں کی زمینوں کو لوٹا گیا جس کا کا خمیازہ ودربھ بھگت رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہم نے مختلف سوالات اٹھائے ہیں۔ اگر ان تمام مسائل کو اس اجلاس میں حل نہیں کیا گیا تو اس حکومت کوناگپور سے جانے نہیں دیا جائے گا۔ نانا پٹولے نے کہا کہ اس اجلاس پرعوام کے 150 کروڑ روپے خرچ کرتے ہیں۔ یہ اجلاس ناگپور معاہدے کے مطابق منعقد ہوتا ہے، اس لیے ودربھ کے مسائل کو حل کیا جانا چاہیے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading