پوئی کے جیے بھیم نگر پسماندہ طبقات کے 600 بے گھر خاندانوں کی اسی جگہ بازآباد کاری کی جائے

سابق وزیر نسیم خان نے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر کیا مطالبہ

ممبئی: سابق وزیر اور مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر نسیم خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پوئی کے جے بھیم نگر کے ان 600 پسماندہ طبقات کے خاندانوں کی اسی جگہ متبادل رہائش فراہم کی جائے جہاں پہلے ان کے مکانات تھے۔ نسیم خان نے یہ مطالبہ وزیر اعلیٰ و نائب وزیر اعلیٰ کو مکتوب لکھ کر کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو لکھے اپنے خط میں نسیم خان نے کہا ہے کہ 6 جون کو صبح 10 بجے میونسپل کارپوریشن کے ایس ڈویژن کے افسران، پوائی پولیس اسٹیشن کے افسران اور مقامی ڈویلپرز نے پولیس فورس کا استعمال کرتے ہوئے ہیرانندنی پوئی میں 600 پسماندہ طبقے کے خاندانوں کے مکانات کو غیر قانونی طور پر مسمار کر دیا تھا۔ اس انہدامی کارروائی کی وجہ سے مانسون کی آمد سے عین قبل ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ ان بے گھر ہونے والوں میں خواتین، طلبہ اور بچے بھی شامل ہیں۔

نسیم خان نے اپنے خط میں کہا ہے کہ جن لوگوں کے مکانات مہندم کیے گئے ہیں وہ گزشتہ 30 سالوں سے اس جگہ پر رہ رہے تھے۔ رہائش کا کوئی متبادل نظام نہ ہونے کی وجہ سے یہ تمام لوگ مجبوری میں فٹ پاتھوں و دیگر جگہوں پر جہاں جگہ مل رہی ہے، رہنے پر مجبور ہیں۔ بارش کی شروعات ہونے کی وجہ سے انہیں زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ بارش ہونے والی بیماریوں سے ان کے شکار ہونے کے بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

ان مکینوں نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے اور یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اس کی سماعت منگل یعنی 25 جون کو ہونے والی ہے۔ اس معاملے میں پہل کرتے ہوئے میں نے کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے کے ساتھ گورنر رمیش بیس سے مکینوں کے وفد کے ساتھ ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ وہ متاثرین کو انصاف دلائیں۔ عزت مآب گورنر نے اس معاملے کو دیکھنے کا وعدہ کیا ہے۔ نسیم خان نے مطالبہ کیا کہ ان 600 خاندانوں کی پریشانیوں کو کو مدنظر رکھتے ہوئے، انسانی ہمدردی کے نقطہ نظر سے اسی جگہ رہائش کا انتظام کیا جائے۔

Jaybhim Nagar Letter to CM DCM.pdf

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading