MPCC Urdu News 1st July 21

محکمہ توانائی کو مکتوب لکھنے کی اے بی پی مازا کی خبر بے بنیاد: ناناپٹولے

خبر دکھانے سے قبل چینل تحقیق کرلیا کرے

ممبئی: اے بی پی مازا چینل نے محکمہ توانائی کو میری جانب سے مکتوب لکھنے جانے کی جو خبر دکھائی ہے وہ مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹی ہے۔ میں نے محکمہ توانائی کو کوئی مکتوب نہیں لکھا ہے اور جو مکتوب دکھایا جارہا ہے کان کنی کارپوریشن کے ٹینڈر سے متعلق ہے اور اس کارپوریشن کا محکمہ توانائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ وضاحت مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے کی ہے۔

اے بی پی مازا کی جھوٹی خبر پرتنقید کرتے ہوئے ناناپٹولے نے کہا کہ محکمہ توانائی کے خلاف جھوٹا مکتوب لکھے جانے کی خبر دکھاکراے بی پی مازا نے ہماری پارٹی کے وزیر نتن راوٴت اور میرے درمیان تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، جو کسی بھی ذمہ دار نیوز چینل کو زیب نہیں دیتا ہے۔ خبر دکھانے سے قبل اس کی تحقیق کئے جانے کی کوشش تک نہیں کی گئی۔ نیوزچینل کو چاہئے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ اس طرح کی بے بنیاد اور جھوٹی خبریں نہیں دکھائی جائیں گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading