پارلیمانی انتخابات کے پیشِ نظر مہاراشٹر کانگریس کی شعبہ جات جائزہ میٹنگ

ممبئی:پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں میں کانگریس پارٹی پوری طرح سے لگ گئی ہے ۔ انہیں تیاروں کے پیشِ نظر مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی نے 18 سے 29جنوری کے درمیان اپنے تمام شعبہ جات کی جائزہ میٹنگ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ریاستی کانگریس پارٹی کے نئے انچارج رمیش چینی تھلاکی موجودگی وریاستی کانگریس پارٹی کے صدر ناناپٹولے کی صدارت میں ہونے والی ان میٹنگوں اسمبلی کے پارٹی لیڈر بالاصاحب تھورات، سابق وزیراعلیٰ وکانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن اشوک چوہان، حزبِ مخالف لیڈر وجے ویڈیٹی وار، سابق وزیراعلیٰ سوشیل کمار شندے، پرتھوی راج چوہان،قانون سازکونسل کے گروپ لیڈر ستیج بنٹی پاٹل، ریاستی کارگزارصدر وکانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن چندرکانت ہنڈورے، ایم ایل اے یشومتی ٹھاکور، ایم ایل اے پرینتی شندے،

ریاستی کارگزارصدر نسیم خان، بسوراج پاٹل، ایم ایل اے کنال پاٹل، ریاست کے سابق وزراء، ضلعی صدورواہم عہدیداران کی موجودگی میں صبح 10 بجے سے دوپہر1بجے کے درمیان اور دوپہرڈھائی بجے سے 5.30 کےدرمیان یہ میٹنگیں ہونے والی ہیں۔

مہاراشٹر کانگریس پارٹی کی اطلاع کی مطابق امراؤتی ڈویژن کی جائزہ میٹنگ 18 جنوری کو امراؤتی میں، ناگپورڈویژن کی 20 جنوری کوگڈچرولی میں، مغربی مہاراشٹر کی 23 جنوری کو پونے میں ، کوکن ڈویژن کی 24 جنوری کو بھیونڈی میں ، شمالی مہاراشٹر کی 27 جنوری کو دھولیہ میں اور مراٹھواڑہ کی 29جنوری کو لاتور میں جائزہ میٹنگ منعقد ہوگی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading