قانون سازکونسل کے انتخابات میں بی جے پی کے ذریعے ہارس ٹریڈنگ

شکست کے اسباب وعوامل پر غور کریں گے: اتل لونڈھے

ممبئی: قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی نے بڑے پیمانے پر ہارس ٹریڈنگ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔ ووٹروں کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کانگریس پارٹی اس شکست کے اسباب پر غور کرے گی۔ یہ باتیں آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری وترجمان اتل لونڈھے نے کہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ووٹوں میں کوئی فرق نہیں پڑاہے۔ ہمارا امیدوار غریب تھا۔ بی جے پی کا امیدوار مالی طور پر مضبوط تھا۔ بی جے پی کے پاس 90 سے زائد ووٹ ہونے کے باوجودووٹروں کو ریاست کے باہر لے جایا گیا۔ انہیں ووٹروں کو خریدنا پڑا۔ حقیقی طور پر یہ بی جے پی کی اخلاقی شکست ہے۔ عوام کے درمیان ہونے والے ضمنی انتخابات میں کانگریس نے بی جے پی کو شکست دی ہے۔لونڈھے نے کہا کہ انتخابات میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ کانگریس اور اتحادی پارٹیوں نے کامیابی کے لئے پہلے دن سے ہی کوشش کی لیکن ہم جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ ہماری کوششوں میں کہاں کمی رہ گئی؟ ہم اس کا احتساب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس انتخاب میں پارٹی کے امیدواروں کے لئے کام کرنے والے کانگریس پارٹی ومہاوکاس اگھاڑی کے تمام لیڈران، عہدیداران وارکارکنان کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading