MPCC Urdu News 13 Sep 23

جملے باز بی جے پی کو ایسا سبق سکھائیے کہ دوبارہ اقتدار میں نہ آسکے: ناناپٹولے

خواتین پرظلم کرنے والے کورووں اور راون کے ساتھ جو ہواتھا وہی بی جے پی کے ساتھ بھی ہوگا

مرکز اور مہاراشٹر میں رام راجیہ نہیں بلکہ بی جے پی کی شکل میں راون راج ہے

کانگریس کی جن سنو اد یاترا کے 11ویں دن بھی عوام کا زبردست تعاون، لیڈران کے استقبال میں جم غفیر امڈ پڑا

ممبئی:بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک کی عوام کودھوکہ دیا ہے۔ 2014 میں نریندر مودی جووعدے کرکے اقتدار میں آئے وہ اقتدار میں آتے ہی بھول گئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے تمام وعدے جھوٹے تھے۔ ایوت محل میں ’چائے پر چرچا‘ کے دوران مودی نے وعدہ کیا تھا کہ اگر بی جے پی حکومت میں آئی تو وہ کسانوں کے اخراجات کم کریں گے اور ان کی آمدنی دوگنی کر دیں گے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنا پہلا دستخط کسانوں کے قرض معافی کی فائل پرکریں گے۔ اس کے علاوہ تمام لوگوں کے بینک کھاتوں میں 15 لاکھ روپے اور ہر سال 2 کروڑ نوکریاں دینے کا بھی وعدہ کیا گیا تھا، لیکن اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی لیڈروں نے کہا کہ یہ الیکشن کے دوران کہا گیا ’جملہ‘تھا۔ اس لیے بی جے پی کے ان جملے باز لیڈروں کو ایسا سبق سکھائیں کہ وہ اقتدار میں کبھی واپس نہ آسکیں۔یہ اپیل مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کی ہے۔

جن سنواد یاترا کے دوران بدھ کو بھنڈارا ضلع کے موہاڈی میں خطاب کرتے ہوئے نانا پٹولے نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے لوگوں کے بینک کھاتوں میں 15 لاکھ روپے جمع کرانے، کسانوں کی آمدنی کو دوگنی کرنے اور ہر سال 2 کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دینے سمیت تمام وعدوں کو فراموش کر دیا گیا۔ کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ عوام نے بی جے پی کو اکثریت سے اقتدار دیا لیکن گزشتہ 9 سالوں میں اس حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔ جب کانگریس کی حکومت تھی تو آپ بینک کے پیسوں پر سود لیتے تھے، اب مودی حکومت میں آپ کے اپنے پیسے پر ٹیکس لگتا ہے۔ تمام اشیا پر جی ایس ٹی لگا دیا گیا ہے۔ ایک طرف ریاست کے لوگوں سے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، وہیں دوسری طرف پی ایم مودی نے اپنے دوستوں کا 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا ہے۔ مودی حکومت نے کسانوں، غریبوں اور نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے 2022 تک سب کو مکان فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ہر گھر میں نل کا پانی ہوگا۔ ایسے تمام وعدوں کا کیا ہوا؟ پٹولے نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے جھوٹ بول کر وزیر اعظم کی ساکھ کو داغدار کیا ہے۔

کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ بی جے پی کی ریاست میں خواتین کے خلاف ظلم وتشدد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والی خواتین کھلاڑیوں پر مظالم کرنے والے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ مہاراشٹر سے 7 ہزار خواتین اور لڑکیاں لاپتہ ہو چکی ہیں اور اس کا کوئی ریکارڈپولیس کے پاس نہیں ہے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ساوتری بائی پھلے کی ریاست سے خواتین اور لڑکیاں لاپتہ ہو رہی ہیں۔ بی جے پی نے رام راجیہ لانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن یہاں راون راجیہ ہے۔ راون نے ماں سیتا کا اغوا کر لیا تھا اور اس کے بعد سبھی تباہ ہوگئے تھے۔دروپدی کا وستر ہرن کرنے والے کورو بھی تباہ ہو گئے اورخواتین پر ظلم وستم کرنے والوں کا بھی ویسا ہی حال ہوگا۔

کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے وردھا ضلع کے آشٹی سے جن سنواد یاترا کی شروعات کی۔ اس پد یاترا کے ذریعے انہوں نے مشرقی ودربھ کے لوگوں سے بات چیت کی۔سابق وزیر ڈاکٹر وشواجیت کدم نے سانگلی ضلع کے شیرالہ تعلقہ میں پد یاترا کر کے لوگوں سے بات چیت کی۔وردھا تعلقہ کے تروڈا سے شروع ہوئی یہ پدیاترا مدنی، کرنجی کاجی، کرنجی بھوگے سے ہوتی ہوئی سیواگرام پہنچی۔ اس پد یاترا میں ایم ایل اے رنجیت کامبلے، ابھیجیت ونجاری سمیت کئی کانگریسی عہدیدار موجود تھے۔کانگریس لیڈران روزانہ پچیس کلومیٹر پیدل چل کر اس پدیاترا کے ذریعے عوام سے براہ راست رابطہ کر رہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading