MPCC Urdu News 12 Sep 24

16 ستمبر کو تلک بھون میں کانگریس کا روزگار میلہ

40 سے زائد معروف کمپنیاں شریک ہوں گی، بے روزگار نوجوانوں کے لیے سنہری موقع

ممبئی: ریاست میں بے روزگاروں کی تعداد تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے اور تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود نوجوانوں کو ملازمت نہیں مل رہی۔ حکومت بھرتیاں نہیں کر رہی جس کی وجہ سے لاکھوں اہل لڑکے اور لڑکیاں روزگار سے محروم ہیں۔ نوجوانوں کے ہاتھ کو روزگار دلانے کے مقصد سے کانگریس پارٹی نے پہل کرتے ہوئے منگل 16 ستمبر کو کانگریس کے ہیڈکوارٹر تلک بھون میں ایک شاندار روزگار میلے کا اہتمام کیا ہے۔

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے روزگار و خود روزگار شعبے کی جانب سے منعقد اس روزگار میلے میں آئی ٹی، بینکنگ، ریٹیل، ہیلتھ کیئر، مینوفیکچرنگ اور سروسز جیسے مختلف شعبوں سے وابستہ 40 سے زیادہ معروف کمپنیاں شریک ہوں گی۔ اس میلے کے ذریعے نوجوانوں کو سیکڑوں ملازمتوں کے مواقع حاصل ہوں گے۔ خاص طور پر ممبئی، تھانے، پالگھر اور رائےگڑھ اضلاع کے آٹھویں جماعت پاس سے لے کر اعلیٰ تعلیم یافتہ غریب اور متوسط طبقے کے نوجوانوں کے لیے یہ ایک اہم موقع ہے۔

بے روزگار نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ درج ذیل لنک پر کلک کر کے اپنی رجسٹریشن مکمل کریں اور اس میلے میں شرکت کریں: [https://forms.gle/1Y7mScKgSAc9tY1E8)”>https://forms.gle/1Y7mScKgSAc9tY1E8](https://forms.gle/1Y7mScKgSAc9tY1E8) ۔ یہ اپیل مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔

MPCC Urdu News 12 Sep 25.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading