MPCC Urdu News 10 August 22

16

بی جے پی کی ’ہرگھرترنگا‘ کے لیے چین سے ترنگوں کی درآمد: ناناپٹولے

بلڈھانہ ضلع میں نانا پٹولے اور دھولیہ میں بالا صاحب تھورات کی آزادی گورویاترا

کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے کل اورنگ آباد ضلع میں پد یاترا کریں گے

ممبئی:ملک سے ظالم وجابر برطانوی راج کو ہٹانے کے لیے بڑے پیمانے پر طویل جدوجہد کرنی پڑی۔ ملک کانگریس کے جھنڈے تلے متحد ہوا اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کانگریسی سوچ نے اس ملک کو آزادی سے ہمکنار کیا۔اس آزادی کی لڑائی میں جن کی کوئی حصہ داری نہیں تھی وہ لوگ آج ہر گھر ترنگا مہم کے نام پر ایوینٹ بازی کررہے ہیں۔اس ایوینٹ بازی کے لیے چین سے ترنگا درآمد کیا گیا ہے، جومجاہدینِ آزادی وترنگاکی توہین ہے۔ یہ باتیں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرناناپٹولے نے کہی ہیں۔

آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی نے ریاست کے تمام اضلاع میں آزادی گورو یاترا کا اہتمام کیا ہے۔ریاستی کانگریس کے صدر ناناپٹولے نے آج شیگاؤں میں بلڈھانہ ضلع کانگریس کمیٹی کے ذریعے منعقدہ پدیاترا میں شرکت کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ایم ایل اے راجیش ایکڈے، ضلع کانگریس کمیٹی کے صدروسابق ایم ایل اے راہل بوندرے سمیت کانگریس کے عہدیدران وکارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ جب ملک آزاد ہوا تو ملک میں ایک سوئی تک نہیں بنتی تھی لیکن پنڈت جواہر لال نہرو کی دور اندیش قیادت نے ہندوستان ترقی کی ایک ایک منزل طے کرتے ہوئے بلندی پر پہنچااور ہندوستان کو دنیا میں ایک مضبوط ملک کے طور پر شناخت ملی۔ اندراگاندھی، راجیو گاندھی نے بھی ترقی کی راہ پر ملک کو گامژن رکھا۔ پی وی نرسمہا راؤ، ڈاکٹر منموہن سنگھ نے بھی ملک میں مختلف ترقیاتی پروگرام روبہ عمل لائے جس کی وجہ سے ہندوستان آج دنیا میں ایک طاقتور ملک کے طور پر کھڑا ہے۔ اندراگاندھی و راجیو گاندھی نے ملک کے لیے قربانیاں دی لیکن مرکز میں برسراقتدار آج کی بی جے پی حکومت ان عوامی کمپنیوں واداروں کو بیچ رہی ہے جو ملک کی شان ہیں اور جنہیں کانگریس کی حکومت نے قائم کیا تھا

ناناپٹولے نے کہا کہ اگنی پتھ جیسی اسکیم لا کر نوجوانوں کے زخموں پر نمک چھڑکا جارہا ہے۔ مہنگائی و بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے یہاں تک کہ کرانہ کی اشیاء پر بھی جی ایس ٹی لگاکر عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔پٹولے نے کہا کہ چین ہماری سرحدوں دراندازی کر رہا ہے لیکن 56 انچ کی چھاتی والے وزیراعظم اس پر بات تک نہیں کر تے ہیں۔ اس کے برعکس چین سے ترنگا درآمد کرکے اس کو مالی فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔ بی جے پی جھوٹ بول کر اقتدار میں آئی ہے۔ اس نے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔وہ عوام سے کیے گئے اپنے تمام وعدوں کو بھول چکی ہے۔ اس پد یاترا کے ذریعہ عوام میں بیداری لاتے ہوئے بی جے پی کے جھوٹ کو بے نقاب کیا جائے گا۔

قانون ساز پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر بالاصاحب تھورات نے دھولیہ اور جلگاؤں ضلع میں آزادی گورو پدایاترا میں حصہ لیا۔ دھولیہ ضلع کی کرانتی بھومی کاپڈنے میں سینئر مجاہدینِ آزادی کے اہل خانہ سے انہوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر تھورات کے ساتھ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر اور دھولے دیہی کے رکن اسمبلی کنال پاٹل،ایم ایل اے ڈاکٹر سدھیر تامبے، ضلع صدر شامکانت سنیر اور کانگریس کے کارکنان موجود تھے۔

اس موقع پر بالاصاحب تھورات نے کہا کہ یہ گاؤں انہیں تاتیاصاحب مادھوراؤ دیوان پاٹل کا ہے جنہوں نے ملک میں محبت میں اسے بھگوان کادرجہ دیتے تھے۔ مہاتماگاندھی سے متاثر ہو کر اس گاؤں نے خود کو آزادی کی جدوجہد میں جھونک دیا۔ دانڈی یاترا، نمک ستیہ گرہ،، لالنگ ستیہ گرہ، سول نافرمانی،چمتھانا خزانہ لوٹ جیسی آزادی کی کئی مہموں میں کاپڈنے گاؤں کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 1936 میں فیض پور میں منعقدہوئے کانگریس کے کنونشن کے دوران مہاتماگاندھی کی میزبانی کرنے اور ان کے ساتھ رہنے کا شرف کاپڈنے گاؤں کے بہت سے مجاہدین آزادی کوملا۔ اسی لیے اس گاؤں نے 1942 کی ’چلے جاو‘ تحریک میں ایک بڑی حصہ داری نبھائی۔ آج اس کرانتی بھومی کی زیارت کرکے مجھے دلی سکون ملا۔ اس وقت ہم نے ملک کو انگریزوں سے آزاد کرانے کی جنگ لڑی تھی اور آج جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لیے ہمیں لڑنا پڑرہا ہے۔کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے کل 11/ اگست کو اورنگ آباد شہر اور ضلع میں پدا یاترا میں حصہ لیں گے۔