یومِ تاسیس کے موقع پر مہاراشٹر پردیش یوتھ کانگریس کا ’روزگاردو‘ احتجاج

ممبئی: آل انڈیا یوتھ کانگریس کی یومِ تاسیس کے موقع پر مہاراشٹر پردیش یوتھ کانگریس نے یہاں مرکزی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر ’روزگار دو‘ کے عنوان سے احتجاج کیا۔اس احتجاج کی قیادت ریاستی یوتھ کانگریس کے صدرستیہ جیت تانمبے نے کی۔

اس موقع پر ستیہ جیت تانمبے نے کہا کہ مرکز کی نریندرمودی حکومت کی پالیسیاں ملکی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی ہیں۔ نوٹ بندی کے غلط فیصلے اور جی ایس ٹی کے غلط نفاذ کی وجہ سے کورونا سے قبل ہی بیروزگاری میں زبردست اضافہ ہوگیا تھا۔ بی جے پی حکومت کی نااہلیوں کی وجہ سے بیروزگاری گزشتہ 45سال میں سب سے بلند مقام پر ہے یعنی کہ بیروزگاری نے گزشتہ 45سال کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔صنعتی شعبے، مالیاتی ادارے، آٹوموبائیل سیکٹر نیز تعمیرات کے شعبے پہلے سے ہی بری طرح کسادبازاری کے شکار تھے۔ کورونا کے بعد بغیر کسی منصوبہ بندی کے لاک ڈاؤن لاگو کرنے کی وجہ سے ملک کی معیشت مکمل طریقے سے تباہ ہوگئی ہے اور کروڑو نوجوان بیروزگار ہوگئے ہیں۔ اس سال کالج سے سے فارغ ہونے والے تقریباً ۳ کروڑ نوجوانوں کے لیے کوئی ملازمت نہیں ہے اورنئی ملازمتیں ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ بیروزگاری کی وجہ سے زندہ رہنا مشکل ہوگیا ہے۔

تانمبے کے مطابق وزیراعظم نریندرمودی کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے اورغیرمنصوبہ بند لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیشتر لوگوں کا روزگار چھن گیا ہے اور نئے روزگار کے مواقع بھی پیدا نہیں ہورہے ہیں۔ اس لیے ملک بھر کے نوجوان بری طرح مایوسی کے شکار ہوگئے ہیں۔ کچھ بیروزگار نوجوانوں نے خودکشی تک کے اقدام کرلیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر یوتھ کانگریس روزگار کے معاملے میں نوجوانوں کے ساتھ ہے اوراس کے لیے مرکزی حکومت کے خلاف جدوجہد کرتی رہے گی۔اس احتجاج کے موقع پر یوتھ کانگریس کے عہدیداران نے سوشل میڈیا پرویڈیو کے ذریعے بیروزگاری اور تباہ ہوئی معیشت پر اپنے موقف بیان کرتے ہوئے زوردار طریقے سے مرکزی حکومت سے روزگار کا مطالبہ کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading