MPCC Urdu News 05 August 23

ممبئی میں ’انڈیا‘ کی میٹنگ کے لیے اپوزیشن پارٹیوں کی بات چیت

تینوں پارٹیوں میں سے ہرایک کے ۵لیڈروں کا گروپ تشکیل

دوسروں کو کرپٹ کہنے والی بی جے پی کا کرپٹ چہرہ بے نقاب کریں گے: ناناپٹولے

ممبئی:کانگریس پارٹی سمیت ملک کی اہم اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد’انڈیا‘ کی تیسری میٹنگ ممبئی میں ہونے والی ہے۔ یہ میٹنگ 31/اگست و1/ستمبر کو ممبئی کے گرانڈ حیات ہوٹل میں ہونے منعقد کی گئی ہے۔سپریم کورٹ کے ذریعے راہل گاندھی کی سزاپرروک لگانے کے بعد اس میٹنگ کی اہمیت کافی بڑھ گئی ہے۔ میٹنگ کی تیاری کے لیے مہاوکاس اگھاڑی کی تینوں پارٹیوں کے 5-5لیڈروں کا ایک گروپ بنایا گیا ہے۔ یہ گروپ کانگریس پارٹی جانب سے سابق وزیراعلیٰ اشوک چوہان کی قیادت میں کام کرے گا۔ ممبئی کی اس میٹنگ کو کامیاب بنانے کے لیے ایم وی اے میں شامل تینوں پارٹیوں کے لیڈران زور وشور سے کام کررہے ہیں۔ ان باتوں کی اطلاع کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر ناناپٹولے نے دی ہے۔

’انڈیا‘ کی میٹنگ کی تیاریوں کی ضمن میں سنیچر کو ورلی کے نہرو سینٹر میں ایم وی اے کے لیڈروں کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں این سی پی کے صدر شردپوار، شیوسینا کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے، کانگریس کے ریاستی صدر ناناپٹولے، کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر بالاصاحب تھورات، اپوزیشن لیڈر وجے وڈیٹی وار، سابق وزرائے اعلیٰ اشوک چوہان، پرتھوی راج چوہان، این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل، سابق وزیر انل دیشمکھ، ممبرپارلیمنٹ سپریاسولے، شیوسینا لیڈر وسابق وزیر سبھاش دیسائی، ممبرپارلیمنٹ سنجے راؤت، انل دیسائی ودیگر لیڈران موجود تھے۔

میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ ممبئی میں ہونے والی یہ’انڈیا‘ اتحاد کی تیسری میٹنگ ہے۔ اس میٹنگ کو بہتراورکامیاب بنانے نیز اس کی تیاریوں کے لیے ایم وی اے کے تمام لیڈر ایک ساتھ آگئے ہیں۔ ممبئی میں ہونے والی اس میٹنگ میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے، پارلیمانی کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت انڈیا الائنس کے سربراہان، غیر بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور اپوزیشن کے لیڈرموجود ہوں گے۔ پٹولے نے کہا کہ اس سلسلے میں ریاستی حکومت کو اطلاع دی جائے گی تاکہ لیڈروں کے حفاظتی انتظامات کا خیال رکھا جاسکے۔ کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 9 سالوں سے جاری آمرانہ نظام خلاف انڈیا اتحاد تشکیل دیا گیا ہے پٹنہ اور بنگلور میں انڈیا کی کامیاب میٹنگ کے بعد ہم ممبئی کی میٹنگ کو کامیاب بنانے کے لیے تیار ہیں۔ کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ ممبئی میں میٹنگ کو کامیاب بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں تینوں پارٹیوں کے پانچ پانچ لیڈر شامل ہونگے۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان، ریاستی ورکنگ صدر اور سابق وزیر نسیم خان، ممبئی کانگریس کی صدر اور سابق وزیر ورشا گائیکواڑ، قانون ساز کونسل میں کانگریس پارٹی کے گروپ لیڈر ستیج عرف بنٹی پاٹل اور سابق ایم پی سنجے نروپم اس کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ ہم بی جے پی کے کرپٹ چہرے کو بے نقاب کرنے جا رہے ہیں جو دوسروں کو کرپٹ کہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شندے حکومت میں بی جے پی کے کئی وزرا کرپٹ ہیں، ہمارے پاس ان کی کرپشن کی معلومات ہے، جلد ہی ہم ان کو بے نقاب کریں گے۔ پٹولے نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نے حال ہی میں جس پارٹی کے لیڈروں پر 70 ہزار کروڑ روپے کی بدعنوانی کا الزام لگایا تھا، دو ہی دن میں اس پارٹی کا لیڈران بی جے پی کے ساتھ اقتدار میں شامل ہوجاتے ہیں، آخر یہ سب کیسے ہوگیا؟سوال یہ ہے کہ کیا بی جے پی کے ساتھ آکر کرپٹ لوگ کرپشن سے پاک ہوجاتے ہیں؟

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading