MPCC Urdu News 02 October 2024

مہاتما گاندھی کے خیالات سے ہی دنیا میں امن و امان قائم ہو سکتا ہے: رمیش چنیتھلا

بی جے پی نے لڑنے سے پہلے ہی ہار مان لی ہے، اسمبلی انتخابات کے بعد مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت آئے گی: نانا پٹولے

گاندھی جینتی کے موقع پر منی بھون کا دورہ کرکے کانگریس رہنماؤں نے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا

ممبئی: مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو مہاتما گاندھی کے خیالات اور ان کے عدم تشدد کے راستے کو اپنانا چاہیے۔ سب کو آپس میں لڑنے کے بجائے بھائی چارہ قائم رکھنا چاہیے۔ ایران اور اسرائیل میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس پر دنیا بھر میں بحث ہو رہی ہے۔ ایسے وقت میں گاندھی جی کے بتائے ہوئے اصول اور عدم تشدد کا راستہ ہی اہم ہے۔ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو گاندھی جی کے بتائے ہوئے راستے کو اپنانا چاہیے۔ یہ باتیں ریاستی کانگریس کے انچارج رمیش چنی تھلا نے کہیں۔

آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کی جینتی کے موقع پر کانگریس کے رہنماؤں نے منی بھون کا دورہ کرکے مہاتما گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چرخے پر سوت کاتا اور بھجن بھی گائے گئے۔ اس موقع پر انچارج رمیش چنیتھلا، ریاستی صدر نانا پٹولے، ممبئی کانگریس کی صدر ایم پی ورشا گائیکواڑ، ایم ایل اے بھائی جگتاپ، ایم ایل اے امین پٹیل، سابق وزیر سریش شیٹی، ریاستی نائب صدر نانا گاونڈے، چرنجیت سپرا، ریاستی جنرل سیکرٹری برج دت وغیرہ موجود تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رمیش چنیتھلا نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل مہاتما گاندھی کا نام لیتے رہتے ہیں لیکن وہ گاندھی جی کے اصولوں اور عدم تشدد کے راستے سے کوسوں دور ہیں۔ وہ مذہب کے نام پر لوگوں میں تفرقہ ڈالتے ہیں جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے گاندھی کے خیالات ہی اہم ہیں اور انہیں اپنایا جانا چاہیے۔ ریاستی انچارج نے کہا کہ مرکزی وزیر امت شاہ نے اسمبلی انتخابات لڑنے سے پہلے ہی مہاراشٹر میں شکست تسلیم کر لی ہے۔ بی جے پی کی پالیسی استعمال کرو اور پھینکنے کی ہے، وہی مہاراشٹر میں بھی بی جے پی اپنے اتحادی جماعتوں کے ساتھ کر رہی ہے۔ بی جے پی حکومت کے آخری دن باقی ہیں، اس لیے حکومت تیزی سے فیصلے کر رہی ہے لیکن حکومت کے پاس پیسہ نہیں ہے اور انتخابات ہونے والے ہیں، اس لیے ان پر عمل درآمد مشکل ہے۔ ووٹ حاصل کرنے کے لیے بی جے پی حکومت کی آخری کوشش جاری ہے لیکن مہاراشٹر کے عوام سمجھدار ہیں، وہ سب کچھ سمجھتے ہیں۔

اس موقع پر ریاستی صدر نانا پٹولے نے کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی میں سیٹوں کی تقسیم پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔ اتحاد کی سیاست میں ہر پارٹی اپنی سیٹیں حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ لیکن مہایوتی میں سیٹوں کی تقسیم پر مہابھارت جاری ہے۔ ان کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ ان سے پوچھیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے 10 سالوں میں مہاراشٹر کو لوٹنے کا کام کیا ہے۔ بی جے پی حکومت نے بدعنوانی میں ریکارڈ قائم کیا ہے، ملازمین کی تنخواہیں اد نہیں ہو رہی ہیں، کسانوں کو معاوضے کی رقم نہیں ملی، مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، ایسی حالت میں اس مہاراشٹر دشمن، شیودروہی حکومت کو اقتدار سے باہر کرنے کا ارادہ عوام نے کیا ہے۔ نانا پٹولے اس یقین کا اظہار کیا کہ اسمبلی انتخابات میں مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت آئے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading