آئیڈیل گروپ آف اسکولز کا سالانہ تہنیتی جلسہ، اساتذہ اور طلبہ کی خدمات کا اعتراف

آئیڈیل گروپ آف اسکولز کا سالانہ تہنیتی جلسہ، اساتذہ اور طلبہ کی خدمات کا اعتراف
تھانے (آفتاب شیخ)
آئیڈیل ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام رضوان حارث آئیڈیل گروپ آف اسکولز اور جونیئر کالج، رابوڑی تھانہ کا سالانہ تہنیتی جلسہ برائے طلبہ و اساتذہ تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ یہ تقریب اتوار 22 ستمبر کو اسکول کے وسیع ہال میں منعقد ہوئی، جو ہر سال یومِ اساتذہ کے موقع پر روایتی طور پر منعقد کی جاتی ہے۔
اس پروگرام میں مجلسِ انتظامیہ کی جانب سے اساتذہ کو تعلیمی خدمات کے اعتراف میں مختلف انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا۔ طویل مدتی خدمات، بہترین استاد اور دیگر کیٹیگریز میں اسناد اور ٹرافیاں پیش کی گئیں۔ اس کے علاوہ، دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔
تقریب کی صدارت آئیڈیل ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر پدم شری ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کی۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں اساتذہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے علم اور تجربات کی روشنی میں طلبہ اور اساتذہ کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر ظہیر قاضی نے سیرت النبی ﷺ کے ایک واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے اساتذہ کو اپنی ذمہ داریوں کے تئیں سنجیدہ ہونے اور جدید تعلیمی تقاضوں کو پورا کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر سوسائٹی کے سینئر ٹرسٹی، محمد اسماعیل نیریکر نے بھی ایک دلچسپ کہانی کے ذریعے طلبہ اور اساتذہ کو ایک مثبت پیغام دیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مہمانِ خصوصی، شاہد لطیف جو کہ مشہور صحافی اور چیف ایڈیٹر انقلاب ہیں نے اپنے خطاب میں جدید تعلیمی تقاضوں پر بات کرتے ہوئے اساتذہ کو طلبہ کے لیے بہترین اور محبوب استاد بننے کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب کی نظامت بارہویں جماعت کی طالبات طوبی نیریکر اور مہ جبین خان نے نہایت احسن انداز میں انجام دی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading