مہاراشٹر بلدیاتی انتخابات کے لیے کانگریس کی الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کا قیام

ممبئی: ریاست میں ہونے والے بلدیاتی ودیگر انتخابات کے لیے کانگریس نے 13رکنی الیکشن مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی ریاستی کانگریس کے صدر بالاصاحب تھورات کریں گے۔ یہ اطلاع آج یہاں ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری وترجمان سچن ساونت نے دی ہے۔

اطلاع کے مطابق اس کمیٹی کے صدر بالاصاحب تھورات ہیں جبکہ نائب صدر کی ذمہ داری خواتین واطفال بہبود کی وزیر یشومتی ٹھاکر کودیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ اس کمیٹی کے کنوینر ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری ایڈووکیٹ گنیش پاٹل کو بنایا گیا ہے جبکہ سابق ایم ایل اے موہن جوشی، سابق وزیر پدماکر ولوی، ریاستی کانگریس کے نائب صدر سابق ممبر پارلیمنٹ تکارام رینگے پاٹل، پرکاش موگدیا، جنرل سکریٹری راجارام پانگہوانے، ابراہیم بھائی جان، مہندر گھرت، پروین دیشمکھ، ریاستی سکریٹری ناناگاونڈے اوررنجیت دیشمکھ ممبرکی حیثیت سے نامزد کیے گئے ہیں۔ ریاستی سطح پر اسی کمیٹی کے ساتھ ہی تمام اضلاع میں ضلعی سطح پر الیکشن مینجمنٹ کمیٹیاں بھی تشکیل دی جارہی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading