MPCC Urdu 3 August 25

۱۱ اگست سے مہاراشٹر کانگریس کے نو منتخب عہدیداروں کی دو روزہ رہائشی ورکشاپ

ممبئی، ۳ اگست ۲۰۲۵

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی نئی تشکیل شدہ ایگزیکٹیو کے اعلان کے بعد اب تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے کانگریس پارٹی نے سرگرمی سے اقدامات اٹھانے شروع کر دیے ہیں۔ اسی سلسلے کے تحت پونے کے کھڑک واسلہ علاقے میں مہاراشٹر کانگریس کے نو منتخب عہدیداروں کے لیے دو روزہ رہائشی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

یہ ورکشاپ ۱۱ اور ۱۲ اگست کو پونے کے کھڑک واسلہ میں واقع سورینا ہل ریزورٹ میں منعقد کی جائے گی، جس میں تمام نو منتخب عہدیداران کے ساتھ ریاستی کانگریس پارٹی کے اہم رہنما شرکت کریں گے۔ ریاستی انچارج رمیش چنّیتھلا اور مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر ہرش وردھن سپکال ۱۰ اگست کو ہی اس ورکشاپ کے لیے پونے پہنچ جائیں گے۔

۱۰ اگست کی شام ۶ بجے سے ورکشاپ کے مقام پر مدعو عہدیداروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگا۔ ۱۱ اگست کی صبح ۷ بجے اجتماعی دعا کے ساتھ کیمپ کا آغاز ہوگا۔ اس کے بعد صبح ۱۰ بجے باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد ہوگی، جس میں ریاستی انچارج رمیش چنّیتھلا، پردیش صدر ہرش وردھن سپکال، کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے رہنما وجے وڈیٹی وار، قانون ساز کونسل میں کانگریس کے لیڈر ستیج عرف بُنٹی پاٹل، کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن اور سینئر لیڈر بالاصاحب تھورات سمیت ریاست کے تمام سرکردہ رہنما موجود ہوں گے۔

اس ورکشاپ میں رہنماؤں اور مقررین کی جانب سے رہنمائی کی جائے گی اور مختلف موضوعات پر مذاکرے اور سیشنز منعقد ہوں گے۔ اسی دوران مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی سیاسی امور کمیٹی کی میٹنگ بھی ہوگی۔ ۱۲ اگست کو دوپہر ۴ بجے انچارج رمیش چنّیتھلا کی رہنمائی پر مبنی خطاب کے ساتھ اس ورکشاپ کا اختتام ہوگا۔ اس تعلق سے مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر برائے تنظیم و انتظامات ایڈوکیٹ گنیش پاٹل نے یہ معلومات فراہم کی ہیں۔

MPCC Urdu News 3 August 25.docx

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading