بھیونڈی : مہاڈا کالونی میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بھیونڈی ( ایس اے ):- شہر کے نواحی اور چھونپڑپٹی علاقہ مہاڈا کالونی میں گزشتہ روز مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں تقریبا دوسو ضرورت مندوں نے استفادہ کیا جس میں اکثریت باڈی پن بدن درد سستی تھکاوٹ کے مریض آئے.

ڈاکٹر فضیلت فردوس شیخ کے دواخانے میں اور سامنے منعقد کئے گئے اس مفت میڈیکل کیمپ کا بھیونڈی کارپوریشن ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کے آر کھرات نے دورہ کیا جہاں ڈاکٹر فضیلت نے ان کا گلدستے سے استقبال کیا نیز بھیونڈی خدا بخش ہال جہاں کرونا وائرس کے متاثرین کا علاج کیا جاتا ہے اس کے نوڈل افیسر ڈاکٹر شمیم انصاری کا بھی ڈاکٹر فضیلت نے استقبال کیا ۔

ڈاکٹر فضیلت نے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کھرات سے کہا مہاڈا کالونی بڑی آبادی ہے جو کمزوروں اور مزدوروں کی آبادی پر مشتمل ہے یہاں کارپوریشن کے سنگم پاڑا کے سب سینٹر کی جگہ برسوں سے ویران پڑی ہے جہاں دواخانہ یا بطور خاص ڈیلیوری سینٹر شروع کیا جاسکتا ہے جس سے لوگوں کی بڑی مشکل آسان ہوسکتی ہے ڈاکٹر کے آر کھرات نے اس سینٹر کا دورہ بھی کیا اور اس جگہ میڈیکل سروسز کے شروعات کی جانب اقدامات کی یقین دہانی کرائی مفت میڈیکل کیمپ میں ٹی بی ۔ایڈذ اور کرونا کے چیک اپ کا بھی انتظام کیا گیا تھا کیمپ دوپہر تین بجے سے شام چھے بجے تک جاری رہا بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے استفادہ کیا ڈاکٹر فضیلت کو امراض نسواں کا ماہر ڈاکٹر مانتے ہوئے خواتین نے بطور خاص استفادہ کیا ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading