نیویارک میں دھماکے کامنصوبہ بنانے والا شخص گرفتار

نیویارک،07جون(یو این آئی)امریکی پولیس نے نیویارک کے ٹائمس اسکوائر میں گرینیڈ دھماکہ کرنے کا مبینہ طور پر منصوبہ بنانے والے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔اے بی سی نیوز نے لاء انفورسمنٹ کے ذرائع کے حوالے سے جمعہ کو بتایا کہ وفاقی اور مقامی پولیس نے حملہ کرنے کی وجہ سے پہلے شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور اب کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز مشتبہ شخص کو ڈاؤن ٹاؤن بروکلِن میں وفاقی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ مشتبہ شخص نے ٹائمس اسکوائر کا ویڈیولینے کے بعد بغیر سیریل نمبرات کے گرینیڈ اور بندوق سمیت ہتھیار خریدنے کی مبینہ طور پر کوشش کی تھی۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق جب اس شخص نے دھماکہ خیز مواد خریدنے کی کوشش کی تو پولیس نے اسے گرفتار کرنے کے لیے انڈر کور آپریشن کا انتظام کیا۔ اس شخص کو فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) اور نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ جوائنٹ ٹاسک فورس کی حراست میں لے لیا گیا ہے۔مشتبہ شخص کا نام اور ممکنہ مقصد ابھی تک عام نہیں کیا گیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading