Koria Urdu News

دوسری کوریا ہندوستان دوستی کوئز مقابلے کا کامیاب انعقاد

20 اسکولوں کے 10093طلباء نے حصہ لیا۔ کامیاب ہونے والے طالب علم کوریا کا مفت دورہ کریں گے

ممبئی: دوسری کوریا ہندوستان کوئز مقابلے کو طلباء کی جانب سے زبردست تعاون ملا۔ کورونا بحران کے باوجود 20اسکولوں کے 10093طلباء نے اس مقابلے میں حصہ لیا، جن میں سے کامیاب ہونے والے طالب علموں کو کوریا کا مفت سفر کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ممبئی ایم ایم آر ریجن کا اسکولی طلباء کے لیے بین الاقوامی موضوع پر اب تک کا سب سے بڑا کوئزمقابلہ کورین کلچرل سینٹر انڈیا کے زیراہتمام منعقد کیا گیا تھا۔ اس مقابلے کے بعد ممبئی میں کوریا ری پبلک کے قونصلر جنرل کم ڈونگ ینگ نے طلباء سے خطاب کیااور کوئز میں حصہ لینے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے ہندوستانی طلباء کو کوریا کی تہذیب اور ثقافت کو قریب سے جاننے کا موقع ملا ہے۔کورونا وبا کی وجہ سے اس بار یہ کوئز مقابلہ ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے آن لائن کرایا گیا، اس کے باوجود طلباء نے نہایت جوش وخروش کے ساتھ اس میں حصہ لیا۔ اس مقابلے میں کامیاب ہونے والے طلباء کو ۶دن اور ۵ رات کا مفت کوریا کا سفر کا موقع دیا گیا ہے جبکہ بقیہ دیگر14فاتحین کو کل 39ہزار روپئے کے نقد انعامات سے نواز گیا۔

اس کوئز مقابلے کا بنیادی مقصد کوریا اور ہندوستان کے درمیان دوستی کو فروغ دینے کے علاوہ ہندوستانی طلباء کو کوریا کی تہذیب وثقافت سے روشناش کرانا ہے۔ مقابلے کے دوران کئی طلباء نے کوریا کے بارے میں اپنی بھرپور معلومات کا مظاہرہ کیا جبکہ کچھ طلباء نے اس مقابلے کے ذریعے کوریا کے بارے میں نئے حقائق سے واقفیت حاصل کی۔

اس مقابلے میں حصہ لینے والی پوار پبلک اسکول کی طالبہ اناشروتا گانگولی نے پہلا انعام حاصل کیا اور انہیں کوریا کا مفت سفر کا موقع فراہم کیا گیا۔ مقابلہ جیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ مجھے کوریا کی تہذیب وثقافت کے بارے میں قطعی علم نہیں تھا کہ یہ کتنی شاندار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے کوریا بی ٹی ایس اور کمچی کا نعم البدل بن گیا تھا اور اس مقابلے کے بعد ہی مجھے سمجھ میں آیا کہ کوریا واقعتاً مشرق کا چراغ ہے۔ اپنے کوریا کے سفر کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ اس سفر سے انہیں کوریا کی تہذیب وثقافت کو قریب سے جاننے کا بہتر موقع ملے گا۔کھار ویسٹ کے جسودابین ایم ایل اسکول کی طالبہ تارینی پیڈیا نے 10ہزار روپئے کا دوسرا انعام جیتا۔ تارینی نے کہا کہ کوریائی کوئز میں حصہ لینا ان کے لیے ایک حیرت انگیز تجربہ تھا۔ مجھے اس پروگرام کے ذریعے کوریا کو مزید قریب سے جاننے کا موقع ملا ہے۔ میں نے محسوس کیا کہ ہندوستان اور کوریا کا رشتہ کافی مضبوط ہے۔اس پروگرام کے بعدمجھے کوریا ئی زبان سیکھنے کا شوق پیدا ہوگیا ہے۔ اس بارے میں مزید معلومات کے لیے نوین شرما سے 09810086040پریا nsپر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading