سری نگر، 4 جون (یو این آئی) جموں کشمیر کے صوبہ لداخ کے کرگل ضلع میں منگل کے روز عیدالفطر کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔بتادیں دیں کہ کرگل میں علماء نے گزشتہ شام شوال کا چاند دیکھ کر منگل کے روز عیدالفطر منانے کا اعلان کیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق صوبہ لداخ کے کرگل اور دیگر علاقوں میں منگل کے روز فرزندان توحید کے جم غفیر نے عید گاہوں اور دورے مذہبی مقامات پر نماز عید ادا کی۔کرگل میں نماز عید کے دو بڑے اجتماع منعقد ہوئے جن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے برستی بارش کے باوصف شرکت کی اور بارگاہ ایزدی میں امن و سلامتی کے لئے دعائیں کیں۔اس موقع پر لوگوں کو ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اور بچوں میں عیدی تقسیم کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ کرگل میں ملک کے باقی حصے کے نسبت ایک دن پہلے ہی روزہ رکھا گیا تھا اور وہاں 6 مئی سے ہی ماہ مبارک رمضان شروع ہوا تھا۔