جلگاؤں (سعیدپٹیل )دنیا کے ساٹھ مسلیم سائینس دانوں نے کۓ ہوۓمشاہدات وتجربات اوردنیا کو ان کی وجہ سے ملی ہوئیں ایجادات کی معلومات مسلیم نوجوانوں بالخصوص طلباء کو حاصل ہو اس مقصد سے( ایمس )اسوسیشن آف انڈین مسلیم اسٹوڈنٹ جلگاؤں شاخ کی جانب سے یہاں کی اقراء ایچ جے تھم کالج کے کیمپس میں یکروزہ سائینسی نمائیش لگائ گئ تھی۔جس میں مسلیم سائینس دانوں نے کۓ ہوۓ مشاہدا وتجربات، ایجادات اوران کا استمعال وفوائید کی نمائش تھی۔جو کہ مسلیم طلباء کی زندگی میں اس کا استمعال ہوسکیں۔اس بات کا اظہار ایمس کے صدر عمرشیخ نے کیا۔نمائیش صبح نو تا شام چھ بجے تک رکھی گئ تھی ۔نمائیش کوتقریباً ایک ہزار طلباء نےدیکھا اور معلومات حاصل کیں ۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لۓ ایمس کے نعیم شیخ ،حمزہ خان ،عتیق شاہ ،مستقیم احسان ،فیضان شیخ ،دانش شیخ وغیرہ نے محنت کیں۔