IPL:کے کے آر کا ممبئی کے خلاف شکست سے آغاز

دبئی، 23 ستمبر (یو این آئی) کپتان اور سلامی بلے باز روہت شرما کی 80 رن کی شاندار پاری اور یارکرمین جسپریت بمراہ کے ایک اوور میں دو وکٹ جھٹکنے سے گذشتہ چیمپیئن ممبئی انڈینس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کو آئی پی ایل-13 کے مقابلے میں بدھ کے روز یکطرفہ طور پر 49 رن سے شکست دے کر دو میچوں میں پہلی جیت درج کی۔
ممبئ نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 195 رن کا مضبوط اسکور بنایا اور کولکاتا کو نو وکٹ پر 146 رن پر روک دیا۔ ممبئی نے پہلے میچ میں چنئی سپر کنگس سے پانچ وکٹ کی شکست کے بعد شاندار واپسی کی ہے۔ وہیں کولکاتا نے ٹورنامنٹ میں شکست سے آغاز کیا ہے۔
مین آف دی میچ روہت نے 39 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی تھی اور 54 گیندوں میں تین چوکے اور چھ چھکوں کی مدد سے 80 رن بنا کر 18ویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔ روہت نے انہی چھ چھکوں کے ساتھ آئی پی ایل میں 200 چھکے بھی پورے کر لیے اور یہ کامیابی حاصل کرنے والے وہ چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading