D.El.Ed ڈی ایل ایڈ امتحان میں مستقبل کے 30 فیصد اساتذہ ناکام

ممبئی:9/ اگست ۔( ورقِ تازہ نیوز)مہاراشٹرا اسٹیٹ ایگزامینیشن کونسل کی جانب سے منعقدہ ڈی ایڈ (-D.El.Ed) امتحان کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ مراٹھی اور انگریزی میڈیم کے 30 فیصد متوقع اساتذہ اس امتحان میں ناکام ہوئے ہیں۔ ریاست کا ڈی ایڈ نتیجہ 71.66 فیصد ہے جو ویب سائٹ https://deledexam.in/ پر دستیاب ہے، انورادھا اوک، کمشنر، ریاستی امتحانات بورڈ، نے اس سلسلے میں ایک سرکلر جاری کیا ہے۔

یہ امتحان ریاستی امتحانی کونسل نے جون 2024 میں 6 جون سے 14 جون تک منعقد کیا تھا۔ اس امتحان کا نتیجہ امتحانی کونسل کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔ نتیجہ کی اصل مارک شیٹ طلباء کو جلد از جلد متعلقہ کالج کے ذریعے دی جائے گی۔

طلباء کو جوابی پرچہ کے نمبرات چیک کرنے اور جوابی پرچہ کی فوٹو کاپی حاصل کرنے کے لیے 21 اگست تک کی آخری تاریخ دی گئی ہے۔

مراٹھی میڈیم کے 12 ہزار 342 طلباء نے ڈی ایڈ سیکنڈ ایئر کے امتحان کے لیے رجسٹریشن کرایا تھا ۔ جن میں سے 11 ہزار 948 طلباء امتحان میں شریک ہوئے۔ جبکہ ان میں سے 8 ہزار 656 طلباء پاس جبکہ 3 ہزار 686 طلباء فیل ہوئے۔ مراٹھی میڈیم سے امتحان دینے والے طلبہ کا پاس فیصد 70.13 ہے۔

ایک ہزار 739 طلباء نے انگلش میڈیم کے ذریعے امتحان میں حصہ لیا تھا۔ جن میں سے 1 ہزار 689 طلباء نے امتحان دیا۔ جن میں سے 1 ہزار 237 طلبہ پاس ہوئے اور امتحان کا مجموعی نتیجہ 71.13 فیصد رہا۔اسی طرح اردو میڈیم کے 2817 طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور 648 ناکام رہے ۔جامءابی کا تناسب 77.48 فیصد رہا ہے۔

ڈی ایڈ دوسرے سال کے نتائج کا فیصد

میڈیم پاس طلباء فیل طلباء کا فیصد
مراٹھی 11948 3686 70.13
اردو 2817 648۔ 77.48
ہندی 301۔ 65 78.96
انگریزی 1689 502 71.13
کنڑ 34 03 91.43

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading