بھیونڈی میں بجلی بل جلا کر بی جے پی کا اگھاڑی سرکار کے خلاف احتجاج
بھیونڈی ( ایس اے ):- بھیونڈی ذکات ناکہ پر کارپوریشن کے سامنے واقع آنند دیگھے چوک پر آج بھارتیہ جنتا پارٹی مہاراشٹر پردیش کے صدر چندرکانت دادا پاٹل اور قائد حزب اختلاف دیویندر فڑنویس اور چندر شیکھر باونکولے کی قیادت میں ریاستی نائب صدر اور ممبر پارلیمنٹ کپل پاٹل اور ایم ایل اے شری مہیش چوگھلے کی موجودگی میں ریاست کی اگھاڑی سرکار کے خلاف بھیونڈی کے مقامی صدر سنتوش شیٹی کی رہنمائی میں جن آکروش مورچہ نکال کر بجلی بلوں کی ہولی جلائی گئی ۔واضح ہو کہ کورونا مدت کے دوران بجلی کے لاکھوں صارفین کی بجلی بلوں میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا جبکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریبوں میں فاقہ کشی کی نوبت رہی ایسے موقع پر ریاستی وزیر توانائی نتن راوت نے اعلان کیا تھا کہ وہ عوام کے بجلی کا بل 100 یونٹ تک معاف کر دیں گے ۔ لیکن اب وہ اپنے بیان سے مکر گئے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ کسی کا بجلی کا بل معاف نہیں کریں گے ۔ ریاستی حکومت نے بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں میں ترمیم کرکے عام لوگوں کو بجلی کی مراعات کی فراہمی کے اعلان کے باوجود اب حکومت نے ریاست کی عوام کو مراعات دینے سے گریز کر رہی ہے ۔ مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے اس یو ٹرن کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی مہاراشٹر پردیش کے صدر چندرکانت دادا پاٹل اور قائد حزب اختلاف دیویندر فڑنویس اور چندر شیکھر باونکولے کی قیادت میں ریاستی نائب صدر اور ممبر پارلیمنٹ کپل پاٹل اور ایم ایل اے شری مہیش چوگھلے کی رہنمائی میں آج ٹھاکرے حکومت کے خلاف زبردست آکروش مورچہ نکال کر مقامی صدر سنتوش شیٹی کی قیادت میں عام لوگوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے تھا آنند دیگھے چوک پر بجلی بلوں کی ہولی جلا کر آندولن کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری روی ساونت، پریم نارائن رائے، راجو گاجینگی، ریاستی ایگزیکٹو مہیلا مورچہ کی ممبر مسز کلپنا شرما ، ریاستی ایگزیکٹو ممبر مسز ریکھا پاٹل ، ریاست جنوبی ہند کے جنرل سکریٹری کوکا ملشیم ، ضلع نائب صدر اور کونسلر سومت پاٹل، کونسلر شیام اگروال، نلیش چودھری، دلیپ کوٹھاری، نائب صدر نشکم بھیری، جیالال گپتا، مہیلا مورچہ کی صدر ممتا پرمانی ، ایس سی صدر مدھوکر جگتاپ ، او بی سی مورچہ کے صدر مہیندر جادھو، جنوبی ہندوستان کے صدر موہن کونڈا ، شمالی ہندوستان کے صدر پروین مشرا لاء سیل کے صدر ایڈوکیٹ گنیش ٹپپنور، بورڈ کے صدر بھارتی بھٹی، راجندر وسام ، وکاس جین، ماروتی دیشمکھ ، سابق جنرل سکریٹری پریشت جیونت ، اور بہت سارے کارکنان اور عہدیدار موجود تھے ۔
