مہاراشٹر پردیس راشٹروادی یوتھ آبزرور حیدر شیخ کا بھیونڈی دورہ ، جلد کریں گے بھیونڈی یوتھ صدر کا انتخاب
بھیونڈی ( ایس اے ):- راشٹروادی پارٹی کی بڑھتی مقبولیت اور بھیونڈی میں اکثریتی طور پر لوگوں کے شامل ہونے کے بڑھتے سلسلے کو دیکھتے ہوئے راشٹروادی کانگریس مہاراشٹر پردیس صدر جینت پاٹل کی ایماء پر مہاراشٹر پردیس راشٹروادی یوتھ آبزرور حیدر شیخ نے ہنگامی طور پر بھیونڈی کا دورہ کیا اور ساتھ ہی برسوں سے خالی پڑے یوتھ صدر کے عہدے پر جلد ہی نئے یوتھ صدر کے نام کا اعلان کرنے کا اشارہ دیا ہے ۔
واضح ہو کہ بھیونڈی مہاراشٹر پردیس راشٹروادی یوتھ آبزرور حیدر شیخ کی بھیونڈی آمد پر ذکات ناکہ واقع مہیلا راشٹروادی کانگریس پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ جس میں خصوصی طور پر مہیلا راشٹروادی صدر سواتی کامبلے، سینئرلیڈر جاوید احمد فاروقی ، غیر منظم کامگار محکمے کے کارگزار صدر آصف خان ، سابق کارپوریٹر حسنین فاروقی کے ذریعہ پھولوں کا گلدستہ دیں کر زبردست استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر مہاراشٹر پردیس راشٹروادی یوتھ آبزرور حیدر شیخ نے کہا کہ بھیونڈی صرف کپڑوں کی نگری ہی نہیں بلکہ خلوص و محبت کی نگری ہے جہاں آکر مجھے ہمیشہ تقویت ملتی ہے ۔انھوں نے کہاکہ جس طرح سے پارٹی کو بڑھانے کے لئے خاتون صدر سواتی کامبلے ، جاوید فاروقی اور غیر منظم کامگار سیل آصف خان نے دن رات کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہیں ۔ہماری یہی کوشش ہے کہ راشٹروادی یوتھ کانگریس کے لئے ہم ایک ایسا صدر منتخب کرکے دیں جوکہ بھیونڈی کے نوجوانوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں ۔جاوید احمد فاروقی ، مہیلا صدر سواتی کامبلے ، غیر منظم کامگار کے کارگزار صدر آصف خان اور سابق کارپوریٹر حسنین فاروقی نے شہر کے مسائل اور پارٹی کی شاخت کو مزید تقویت دینے کے لئے مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس یوتھ صدر حیدر شیخ سے تبادلہ خیال کیا اور پارٹی کے لئے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی سنجیدگی سے گفت و سنید کی ۔اس موقع پر ذیشان خان ، عامر خان ، وسیم الدین خان ، شیخ شاہد اور بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان موجود تھے ۔
