گوڈسے کے سلسلے میں بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کا ایک اور متنازعہ بیان

اڈوپی، 17 مئی . بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر کے ناتھو رام گوڈسے کو دیش بھکت کہنے جانے سے متعلق متنازعہ بیان کے سلسلے میں گرم ماحول ابھی ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھا کہ منگلورو سے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نلین کمار کٹل کے ایک بیان نے اس تنازعہ کو مزید بھڑکادیا ہے۔گوڈسے کے سلسلے میں تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب کٹل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ”ناتھو رام گوڈسے نے ایک شخص کو مارا تھا لیکن سابق وزیراعظم راجیو گاندھی نے 17 ہزار سے زیادہ لوگوں کے قتل عام کے لئے ذمہ دار ہیں۔“مسٹر کٹل نے جمعہ کو ٹوئٹ پر اپنے پوسٹ میں لکھا کہ ”گوڈسے نے ایک شخص کو قتل کیا، قصاب نے 72 لوگوں کو مارا تھا اور راجیو گاندھی نے 17000 لوگوں کے قتل عام کے ذمہ دار ہیں اور اب یہ سوچنا ہے کہ کون زیادہ ظالم ہے۔“متنازعہ پوسٹ کے تیزی سے وائرل ہونے اور معاملے طول پکڑنے کے بعد مسٹر کٹل نے ٹوئٹر سے اس پوسٹ کو ہٹادیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading