کانگریس کو حمایت دینے پر اکھلیش یادو کا غور

نئی دہلی:20مئی(ایجنسیز)ایگزٹ پول میں ایک مرتبہ پھر مودی حکومت کے آنے کی بات کہی جارہی ہے ، لیکن اپوزیشن کو اب بھی امید ہے کہ این ڈی اے اکثریت سے دور رہے گا۔ اس صورتحال میں غیر بی جے پی محاذ کی حکومت بنانے کیلئے اپوزیشن کی سرگرمی بھی جاری ہے۔ جہاں ایک طرف ٹی ڈی پی سربراہ اور آندھرا پردیش میں وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو مسلسل اپوزیشن لیڈروں سے مل رہے ہیں ، وہیں اکھیلیش یادو نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو کانگریس کو حمایت دے سکتے ہیں۔میڈیا سے بات چیت میں اکھلیش نے کہا کہ غریبوں ، کسانوں ، ملک اور بھائی چارے کی بات کرنے والی پارٹیاں 23 مئی کے بعد ملک کو نیا وزیر اعظم دینے کی کوشش میں ہیں۔ اس کیلئے ٹی ڈی پی سربراہ نائیڈو سبھی لیڈروں سے بات چیت کررہے ہیں ، ضرورت پڑی تو کانگریس کو حمایت دی جائے گی۔ اکھیلیش نے دعوی کیا کہ اترپردیش میں مہا گٹھ بندھن کو سب سے زیادہ سیٹیں ملیں گی۔دوسری طرف چندرا بابو نائیڈو اتوار کو کانگریس سربراہ راہل گاندھی ، این سی پی سربراہ شرد پوار سے ملے۔ شام کو انہوں نے سونیا گاندھی اور سیتارام یچوری سے بھی بات چیت کی۔ دراصل این ڈی اے کا حصہ رہے نائیڈو اب اس کے خلاف ہی محاذ آرائی میں لگے ہوئے ہیں۔ ہفتہ کو انہوں نے لکھنو میں مایاوتی اور اکھیلیش یادو سے بھی ملاقات کی تھی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading