چنئی ،15مئی .تمل ناڈو میں ویلوپورم ضلع کے کاویری پکم میں بدھ کو ایک مکان میں ایئر کنڈیشنر میں دھماکہ ہونے سے ایک ہی خاندان کے تین لوگوں کی موت ہوگئی ۔پولیس ہیڈکوارٹر سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق ایک خاندان کے لوگ کمرے میں سوئے ہوئے تھے ۔اسی دوران بجلی کا کرنٹ پھیلنے سے ایئر کنڈیشنر میں دھماکہ ہونے کے بعد آگ لگ گئی ،جس سے تین لوگوں کی جھلس کر موت ہوگئی ۔ہلاک شدگان کی شناخت راجو(60)اور اسکی بیوی کلا(55 )اور بیٹے گوتمن (26)کی شکل میں کی گئی ہے ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر برگیڈ محکمہ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دی گئی ہیں ۔