ناندیڑ:6ڈسمبر ( ورق تازہ نیوز)مولانا آزاد وچار منچ ضلع ناندیڑ اور روزنامہ ”ورق تازہ“کے زیر اہتمام سنیچر 9دسمبر 2023 کو دو پر دو بجے اردو گھر میں’ ملک کی موجودہ معاشی سماجی تعلیمی صورتحال“ کے عنوان پر ایک مذاکرہ کا انعقاد عمل میں آ رہا ہے .
جس میں خصوصی مہمان و مقرر ڈاکٹر ابو صالح شریف سابق ممبر سیکریٹر ی سچر کمیٹی آف انڈیا اور چیف اسکالر یونائٹڈ اسٹیٹس۔ انڈیا پالیسی واشنگٹن ڈی سی کلیدی خطبہ دیں گے ۔صدارت عالی جناب حضرت مفتی محمدخلیل الرحمن قاسمی کریں گے۔
مہمانان اعزازی کے طور پر جناب ڈی پی ساونت سابقہ مملکتی وزیر حکومت مہاراشٹر‘ جناب شفیع احمد قریشی (صدر مدرسہ مدینتہ العلوم ایجوکیشن سوسائٹی )اور مولانا محمد ایوب قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء نا ندیڑ کو مدعو کیا گیا ہے۔ محمدتقی مدیراعلیٰ روزنامہ ورق تازہ اور یوسف خان پٹیل ضلع صدر مولانا آزادوچارمنچ ‘ ڈاکٹر محمد آصف جنرل سیکرےٹری (وچارمنچ) نے عوام الناس بالخصوص اقلیتی طبقات سے اس مذاکرے میں شرکت کی پرخلوص درخواست کی ہے۔