ناندیڑ :8نومبر۔(راست) مسجد وزیر آباد میں حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کا خطاب نہیں ہوگا۔ اس طرح کی اطلاع مسجد وزیر آباد کے خطیب وامام جناب محمدایوب قاسمی نے دی ہے۔ گزشتہ جمعہ ےیعنی 2نومبر 2018ءکو نماز جمعہ سے قبل اپنے خطاب میں حضرت مولانا مفتی محمد ایوب صاحب قاسمی خطیب وامام مسجد وزیرآباد نے یہ اعلان اتھا کہ آئندہ جمعہ بتاریخ 9نومبر کو نماز جمعہ سے قبل حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب دامت برکاتہم کا خطاب ہوگا۔ لیکن اچانک حضرت مولانا کوبیرون ملک سفر پر جانا ہوا اس لئے اطلاعاً عرض ہے کہ 9؍؍نومبر کوبروز نماز جمعہ سے قبل مولانا کا اعلان کردہ خطاب نہیں ہوگا۔ مسلمانان ناندیڑ اس بات کا نوٹ لیں۔