Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

بیوی کو آگ سے بچاتے ہوئے شوہر 90 فیصد جھلس گیا

بیوی کو آگ سے بچاتے ہوئے شوہر 90 فیصد جھلس گیا . تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیوی کو بچاتے ہوئے شوہر خود آگ کی لپیٹ میں آگیا .

آگ سے جھلس جانے والے شوہر کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے بتایا گیا ہے.32 سالہ انیل نینن کی حالت اس وقت تشویشناک ہے تاہم ان کی بیوی کی حالت خطرے سے باہر ہے. اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوجوان کی حالت تشویشناک ہے.اسپتال میں موجود انیل کے ایک رشتہ دار کا کہنا ہے کہ ہم سب انیل کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کر رہے ہیں لیکن ان کی اہلیہ کی حالت مستحکم ہے کیونکہ ان کے جسم کا 10 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے.

جسم کا صرف دس فیصد حصہ جھلسنے کی وجہ سے خاتون کی حالت بہتر ہو رہی ہے. دوبئی میں مقیم اس جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے جس کی عمر چار سال ہے. یہ واقعہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب متحدہ عرب امارات کے شہر القوین میں واقع اپارٹمنٹ کے اندر راہدرای میں رکھے برقی خانہ کیوجہ سے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی،اُس وقت انیل سونے کے لیے اپنے کمرے میں موجود تھا تاہم واقعے کے بعد شوہر جلدی سے راہداری کی جانب لپکا تاکہ بیویکوآگ سے بچایا جا سکے،حادثے کے بعد جوڑے