8سال سے مفرور شیخ شفیع ایل سی بی کے شکنجہ میں!

ناندیڑ:10جولائی۔( ورق تازہ نیوز)مدکھیڑ میں جان لیو احملہ کے معاملے میں مطلوب ملزم کو ایل سی بی نے تین ماہ تک نظر رکھ کر آخر کار گرفتار کرلیا ۔ یہ ملزم آٹھ سال سے فرار تھا ۔ سال 2011 میں مدکھیڑ پولس اسٹیشن حدود میں جان لیوا حملہ کاواقعہ رونما ہواتھا ۔اس معاملے میںپولس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی تھی ۔جس میں شیخؒ شفیع شیخ پاشاہ قریشی عمر 33 سال ساکن اسلام پورہ مدکھیڑ بھی شامل تھا ۔ لیکن واقعہ کے بعد سے وہ فرار ہوگیاتھا ۔ ایل سی بی کے پاس ایک فہرست آئی جس میں مطلوب ملزمین میں شیخ کا بھی نام تھا ۔ایل سی بی گزشتہ تین ماہ سے اسکی تلاش میں تھی ۔لیکن کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا ۔گزشتہ روز شیخ رفیق کے ناندیڑ کے نئی آبادی علاقہ میں موجود ہونے کی اطلاع ملنے پر فی الفور ایل سی بی کی ٹیم پی ایس آئی رمیش کھاڈے ‘ پولس حوالدار ڈھونڈی رام کیندرے ‘ مہیش کلکرنی ‘ پولس ملازم افضل خان اور وینکٹ گنگلوار نے شیخ رفیق کو گرفتار کرلیا

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading