سعودی عرب میں شوال کاچاند نظر آگیا‘کل 4جون کو عیدالفطر

جدہ:3جون ( ایجنسی) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، خلیجی ملک میں کل بروز منگل 4 جون کو عید الفطر منائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ عرب خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے تاہم سرکاری اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان سعودی سپریم کونسل کی جانب سے کیا جائے گا۔ سعودی عرب میں میں کل بروز منگل 4 جون کو عید الفطر منائی جائے گی۔ دوسری جانب آج بروز پیر کو دنیا کے بیشتر ممالک میں شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے 6 ممالک نے آج شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیا، تھائی لینڈ، جاپان میں عید الفطر 5 جون بروز بدھ کو ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ان ممالک میں آج شوال کا چاند نہیں دیکھا جا سکا۔ امریکا میں بھی کل بروز منگل کو عید منائی جائے گی۔ شمالی امریکا کی فقہ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نئے چاند کی پیدائش 03 جون 2019ئ بروز پیر عالمی وقت کے مطابق10 بجکر 3 منٹ پر ہو گی۔ اس دن میامی اور فلوریڈا کے مقامات پر سورج 8 ڈگری پر ہو گا جبکہ چاند سورج سے اوپر 5 ڈگری پر ہو گا لہٰذا شوال 1440 کا پہلا دن 04 جون 2019ئ بروز منگل ہو گا۔کونسل کے مطابق یہ فیصلہ یورپی کونسل آف فتوٰی اینڈ ریسرچ کے معیار پر کیا جاتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب موروکو میں عید الفطر 5 جون کو منائی جائے گی، اس حوالے سے موروکو کے آسٹرونومر عبد العزیز خبروچ العرفانی نے مئی میں ہی بتا دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ تمام عرب ممالک اور دیگر اسلامی ممالک میں شوال کا چاند 4 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading