4 بچوں کا باپ برقع پہن کر نابالغ معشوقہ سے ملنے پہنچا,پھرکیا ہوا پڑھۓ

میرٹھ.20۔اکتوبر۔یوپی کے میرٹھ میں ایک سرفرا عاشق خاتون کے حلیہ میں اپنی معشوقہ کے گھر میں گھس گیا۔ وہاں معشوقہ کے اہل خانہ کو راستے سے ہٹانے کیلئے اس نے ان پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ شور شرابا سن کر پہنچے پڑوسیوں نے شخص کو پکڑ لیا اور اس کی جم کر پٹائی کر دی۔ اس کے بعد عاشق کو پولیس کےحوالے کر دیا گیا۔

معاملہ میرٹھ کے تاپور علاقے کے کاشی گاؤں کا ہے ۔ صنوبر نام کا ایک شخص جو کہ چار بچو کا باپ ہے ۔ اپنے گاؤ ں کی ایک ناباغ لڑکی سے محبت کرتا ہے۔ الزام ہے کہ گزرے 7 اکتوبر کو بہلا پھسلا کر گھر سے لے گیا اور الہ آباد ہائی کورٹ جاکر شادی کرنے لگا۔ ادھر لڑکی کے پریشان اہل خانہ نے تھانہ پرتاپور میں ملزم کے خلاف شکایت درج کرادی اور الہ آباد پہنچ کر اپنی بیٹی کو برآمد کر لیا.لیکن سرپھرا عاشق کہاں چپ بیٹھنے والا تھا۔ وہ برقع پہن کر معشوقہ کے گھر جا پہنچا اور اپنی معشوقہ کے گھر والوں کو راستے سے ہٹانے کیلئے ان پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ شور سن کر پڑوسی موقع پر آ گئے اور ملزم کو پکڑ کر اس کی پٹائی کردی ۔ اس دوران ملزم نے ا یک نشیلی گولی کھا کر خود کو بیہوش کرنے کا ڈرامہ کیا ، جس کے بعد ا س کو پولیس کو سونپ دیا گیا۔ فی الحال پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading