38امیدوار والے ناندیڑ جنوب میں فی بوتھ تین ای وی ایم مشینوں کااستعمال

ناندیڑ:18 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع کے 9 اسمبلی حلقہ ہائے انتخاب میں الیکشن تشہیری مہم آخری مرحلے میں پہونچ گئی ہے۔اُدھر ضلع انتظامیہ نے بھی ضلع منصفانہ ‘ آزادانہ اورغیر جانبدارانہ الیکشن کروانے کی پوری تیاری کرلیا ہے ۔9اسمبلی حلقوں میں 6ہزار 89ای وی ایم مشین درکار ہیںاسی کے ساتھ 3ہزار796 وی وی پیاٹ (VVPAT) مشینیں بھی دستیاب ہیں ۔ 9حلقو ںمیں 135امیدوارالیکشن میدان میں ہیںں ان میں سب سے زیادہ 38امیدوار ناندیڑحلقہ جنوب میں اپنی قسمت آزمارہے ہیںجبکہ مکھیڑحلقہ میںصرف پانچ امیدوارہیں۔ بھوکر میں 7‘دیگلور حلقہ میں 9‘حدگاوں15‘کنوٹ15 ‘ لوہا 10‘ نائیگاوں میں 12اور ناندیڑشمال میں 27 امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں ۔9حلقوں میںرائے دہی کےلئے 2ہزار 955 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ۔ ان میںسب سے زیادہ 346 پولنگ بوتھ دیگلور حلقہ میں ہیں ۔ مکھیڑ حلقہ میں 341 پولنگ بوتھ ‘ناندیڑشمال366‘لوہا 312‘ بھوکر 324‘حدگاوں319‘اورکنوٹ میں328ہیں ۔ ریاست میں ناندیڑ جنوب حلقہ انتخاب میں سب سے زیادہ 38امیدوار ہیں اس لئے یہاں ہر پولنگ بوتھ پر 3ای وی ایم مشین رکھی جارہی ہیںجبکہ ناندیڑشمال حلقہ میں ہر پولنگ بوتھ پر 2اوی وی ایم مشینیں کھی جارہی ہیں ۔ بروز ہفتہ شام 5بجے انتخابی تشہیری مہم ختم ہورہی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں