وٹس ایپ نے ایک بیان میں کہا کہ وٹس ایپ 49 قسم کے فونز پر کام کرنا بند کر دے گی جن میں آئی فون، سام سنگ، ہواوے اور ایل جی کے متعدد اینڈروئڈ ماڈل شامل ہیں۔وٹس ایپ نے ایک بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا: ’فون اور سافٹ ویئر اکثر تبدیل ہوتے رہتے ہیں، اس لیے ہم باقاعدہ سے جائزہ لیتے رہتے ہیں کہ ہم کون سے آپریٹننگ سسٹمز کو سپورٹ کرتے ہیں اور اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔‘ (اے ایف پی)
میسیجنگ کی مقبول ایپ وٹس ایپ جلد ہی لاکھوں موبائل فونز پر کام کرنا بند کر دے گی۔وہ لوگ جن کے پاس پرانے آئی فون یا اینڈروئڈ فون ہیں وہ 31 دسمبر کے بعد اپ گریڈ کے بغیر وٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے۔
وٹس ایپ 49 قسم کے فونز پر کام کرنا بند کر دے گی جن میں آئی فون فائیو اور فائیوسی سمیت سام سنگ، ہواوے اورایل جی کے متعدد اینڈروئڈ ماڈل شامل ہیں۔ وٹس ایپ بند ہونے سے پہلے صارفین کو انتباہی پیغام بھیجا جائے گا۔
وٹس ایپ نے ایک بیان میں اس اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے: ’فون اور سافٹ ویئر اکثر تبدیل ہوتے رہتے ہیں، اس لیے ہم باقاعدہ سے جائزہ لیتے رہتے ہیں کہ ہم کون سے آپریٹننگ سسٹمز کو سپورٹ کرتے ہیں اور اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔
’یہ بھی ممکن ہے کہ موبائل فونز پرتازہ ترین سکیورٹی اپ ڈیٹس موجود نہ ہوں یا ایسا ہو سکتا ہے کہ ان میں وٹس ایپ کو چلانے کے ضروری صلاحیت نہ ہو۔
’یہ فیصلہ کرنا کہ کس کی سپورٹ بند کر دی جائے، ہر سال ہم، دوسری ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طرح دیکھتے ہیں کہ کون سے موبائل فون اور سافٹ ویئر سب سے پرانے ہیں اور سب سے کم تعداد میں لوگ انہیں اب استعمال کر رہے ہیں۔
’آئی فون کا آپریٹننگ سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اس کی ’جنرل‘ سیٹنگز میں جائیں اور ’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ‘ کا انتخاب کریں۔‘
یہاں ان فونز کی مکمل فہرست ہے جو اگلے ہفتے کے بعد WhatsApp کو صحیح طریقے سے نہیں چلا سکیں گے۔
iPhone 5
Phone 5c
Archos 53 Platinum
Grand S Flex ZTE
Grand X Quad V987 ZTE
HTC Desire 500
Huawei Ascend D
Huawei Ascend D1
Huawei Ascend D2
Huawei Ascend G740
Huawei Ascend Mate
Huawei Ascend P1
Quad XL
Lenovo A820
LG Enact
LG Lucid 2
LG Optimus 4X HD
LG Optimus F3
LG Optimus F3Q
LG Optimus F5
LG Optimus F6
LG Optimus F7
LG Optimus L2 II
LG Optimus L3 II
LG Optimus L3 II Dual
LG Optimus L4 II
LG Optimus L4 II Dual
LG Optimus L5
LG Optimus L5 Dual
LG Optimus L5 II
LG Optimus L7
LG Optimus L7 II
LG Optimus L7 II Dual
LG Optimus Nitro HD
Memo ZTE V956
Samsung Galaxy Ace 2
Samsung Galaxy Core
Samsung Galaxy S2
Samsung Galaxy S3 mini
Samsung Galaxy Trend II
Samsung Galaxy Trend Lite
Samsung Galaxy Xcover 2
Sony Xperia Arc S
Sony Xperia miro
Sony Xperia Neo L
Wiko Cink Five
Wiko Darknight ZT