ناندیڑ:5اگست ( ورق تازہ نیوز)ورق تازہ کے 30سالہ جشن کے ضمن میں مختلف تعلیمی ‘سماجی‘ ادبی اورثقافتی پروگراموں کاسلسلہ جاری ہے۔ چنانچہ 4اگست بروزاتوار شب آٹھ بجے دفتر جماعت اسلامی ہند نئی آبادی ناندیڑمیں ایک بین الریاستی مشاعرہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ جس کی صدارت دکن کے معروف طنز ومزاح کے شاعر تمیز احمدپرواز نے کی
جبکہ مہمانان خصوصی کے طور پر ممبئی سے شائع ہونیوالے اخبا ر”ہندستان “ کے ایڈیٹر سرفراز آرزو ‘ماہر تعلیم محمد کمال الدین صدیقی ساجد ‘محمودعلی سحر اورمحمدتقی مدیراعلیٰ ورق تازہ نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض سہیل احمدصدیقی نے بحسن وخوبی انجام دئےے۔
مشاعرے میں مہمان معروف مزاحیہ شاعرمعین امر بمبو ‘ جاوید کمال‘لطیف الدین لطیف تمام ساکن حیدر آباد ‘رزاق شاہد(عمرکھیڑ)‘اقبال بیلن (بودھن )‘خضراحمدشرر(پربھنی)‘رضی الدین رضی (پربھنی) ‘ نے اپناکلام سنایا ۔ میزبان شعراءمیں کمال الدین صدیقی ساجد‘محمودعلی سحر ‘ تمیز احمدپرواز‘عزیز اثر ‘ظہیرالدین بابر‘ غالب آسی ‘سہیل احمد صدیقی ‘وحیداللہ خاں عطاءحیدرآبادی ‘ علیم اسرار ‘راجندر اپادھیائے نے اپنے کلامِ بلاغت سے سامعین کو محظوظ کیا۔