ناندیڑ:29۔جولائی۔ (ورق تازہ نیوز)آج 29 جولائی کو ناندیڑضلع میںچار اموات کروناوائرس سے ہوئی ہیں جن کاتعلق صرافہ گلی عمر70 سال ‘ کھیت مزدور واڑی تامسہ حدگاوں 25سال ‘کلاری تعلقہ کنوٹ عمر 54سال ‘ اور ناندیڑ کے دیپ نگرعمر 68 سال سے ہے ۔
جبکہ آج شام موصول 242رپورٹس میں سے 179 رپورٹس نیگیٹورہے اور 40افراد کورونا متاثر پائے گیے ہیں۔ ناندیڑشہر کے دلیپ سنگھ کالونی گوردھن گھاٹ علاقہ میںسب سے زیادہ سات مریض ملے ہیں ۔اس کے علاوہ سری نگر میں1‘ فاروق نگر 1‘ جواہر نگر 1 ‘شیو کلیان نگر 1 ‘مگن پورہ 1‘ وسنت نگر 3۔ شیواجی نگر 2 ۔ دیپ نگر 1۔ وزیرآباد1۔پاٹھک گلی 2۔ بھاگیہ نگر 2۔ خسرو نگر چونا بھٹی 1.۔بوربن فیکٹری وزیر آباد 1۔
اس کے علاوہ دیگر مریضوں کاتعلق کنوٹ“ دھرم آباد ‘ لوہا ‘ اردھاپور ‘ قندہار‘ پربھنی ‘ ہنگولی ۔ کلمنوری ۔ پوسد ضلع ایوت محل سے ہے ۔ضلع میںفی الحال 693مریض زیر علاج ہے ۔ اور کُل متاثرین کی تعداد 1568 ہوگئی ہے۔