خبر غم: خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ کے سیکریٹری الحاج محمد ظہور حسن سروری کااورنگ آباد میں انتقال

zahoorناندیڑ:29۔ جولائی(ورق تازہ نیوز)  نہایت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آج بتاریخ 29 جولائی 2020 بروز بُدھ کو ناندیڑ شہر کی  معروف شخصیت اور خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ کے سیکریٹری  جناب الحاج محمد ظہور حسن سروری (توفیق سروری) صاحب، ساکن قدیم گنج، ناندیڑ کا دوران علاج اورنگ آباد میں انتقال ہو گیا ہے. (انا لله وانا اليه راجعون).

 

مرحوم، نیک، ملنسار ،محنتی اور صوم و صلوۃ کے پابند تھے. الله تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکی اہلیہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین یا رب العالمین. ان شآءالله! مرحوم کی نماز جنازہ و تدفین اورنگ آباد میں ہوگی.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading