ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز) مہاراشٹر میں ہونے والے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے ضمن میں ناندیڑ کے شنکر نگر میدان میں 26 تاریخ کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ایک عظیم عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اس جلسے میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، اہم وزیر چندرکانت پاٹل، اور سابق وزیر اشوک راو چوہان بھی شریک ہوں گے۔اس عوامی جلسے کی تیاریاں زوروں پر جاری ہیں۔
امیت شاہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ہونے والے اس "شنکھ ناد” (آغاز کا اعلان) جلسے میں پارٹی کی بلدیاتی مہم کی شروعات کریں گے۔ اس موقع پر عوام کو ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کارکردگی اور منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔اس جلسے میں دیگر اہم شخصیات جیسے ریاستی صدر راو¿صاحب دانوے، رکن پارلیمنٹ اجیت گوپچھڑے، وزیر پالک، وزیر سیاحت، اور مقامی قائدین جیسے شنکرراو بھوسلے، سنتوکراو¿ ہمبڈے، پروین سالے، اور وجے گمبھیرے بھی موجود رہیں گے۔
امیت شاہ کا شیڈول:26 مئی کو صبح 11:11 بجے امیت شاہ کا طیارہ ناندیڑ کے گرو گووند سنگھ جی ایئرپورٹ پر اترے گا۔ وہاں سے وہ سیدھے سرکاری پروگرام میں شرکت کریں گے۔صبح 11:30 بجے وہ شہر کے مختلف مقامات پر ملاقاتوں اور معائنوں کے لیے روانہ ہوں گے۔بعد دوپہر 2:00 بجے شنکر نگر میدان میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔اس کے بعد امیت شاہ ناندیڑ کے معروف ہسپتالوں اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔ پروگرام کے بعد وہ بذریعہ طیارہ واپسی روانہ ہوں گے۔