ناندیڑ:23۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز) انتخابات میں شیوسینا نے اپنے انتخابی منشورمیں غریب اور ضرورت مند شہریان کو دس ر وپے میں تھالی دینے کاوعدہ کیاتھا جس کے مطابق اب 26جنوری سے ناندیڑ شہر میں اسکیم کاآغاز ہورہا ہے ۔
شہرکے چار اہم ہجوم والے مقامات پر فی کس سوا سو مستحقین کو روزانہ دس روپے میں شیو بھوجن دستیاب کروایا جائے گا۔ جس کاافتتاح وزیر سرپرست اشوک چوہان کے ہاتھوں عمل میں آرہا ہے ۔
مہا ویکاس اگھاڑی نے انتخابات سے قبل کئے اپنے وعدوں پرعمل آوری کاآغاز کردیا ہے اور شیو بھوجن تھالی آئندہ تین ماہ تک تجربہ کے طور پر اتوار سے شروع کی جارہی ہے ۔یہ تھالی شہر کے سنٹرل بس اسٹانڈکے قریب ‘ ریلوے اسٹیشن کے پلٹ فارم نمبرچار ‘وشنوپوری کے سرکاری دواخانہ کالج کے سامنے اور نیو مونڈھا کے ایس بی آئی بینک کے روبروچار مقامات پردستیاب رہے گی ۔دوپہر بارہ تا دوبجے تک ہر روز سواسو افراد کوشیوبھوجن مہیا کروایائے گا۔بوگس مستحقین کے ناموں کوروکنے کےلئے مستحقین کے فوٹو اورموبائل نمبر ایپ میں درج کئے جائیں گے ۔ کھانے میں صاف صفائی کاخصوصی نظم رکھاجائے گا۔ جبکہ تھالی کوپارسل نہیں لے جایاجائے گا۔
کنوٹ میں ونچت اگھاڑی کابند کامیاب
کنوٹ؛23۔جنوری۔(اکرم چوہان ) ونچت بہوجن اگھاڑی اور سابقہ رکن پارلیمنٹ ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر کی قیاد ت میں آج 24جنوری کو ریاست مہاراشٹرمیں بند کا اعلان کیاگیاتھا ۔آج کنوٹ و اطراف اکناف علاقوں میں بند مکمل کامیاب رہا ۔ونچت اگھاڑی اور سمئیک طلباءاحتجاج کی جانب سے آج این سی آر ‘ سی اے اے اور این پی آر جیسے ظُلمی قوانین کے خلاف مہاراشٹر بند کااعلان کیاگیاتھا اس لئے آج کنوٹ شہر واطراف کے سبھی اسکولس‘کالجس اور سبزی مارکیٹ‘ بازار‘کاروباری ادارے بھی بند تھے ۔ اس بند کی کامیابی کیلئے اگھاڑی کے راجو شیرکے ‘سمئیک طلباءاحتجاج تنظیم کے پرشیک اوردیگر ورکرس موجود تھے۔