ناندیڑ:23۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے پربھاگ نمبر 13(D) کے ضمنی انتخابات کےلئے کُل 15امیدوااروں نے پرچہ نامزدگیاں داخل کی تھیں۔ آج 24جنوری کو پرچہ واپس لینے کے آخری دن دوپہرتین بجے تک 9امیدواروں نے اپنے نام و اپس لئے ۔
جن میں ایکناتھ گروڈکر(شیوسینا) ‘ آزاد احمدپاشاہ ‘الجابری اظہر ‘ سید امیرا لدین ‘محمدنافع ‘عامرخان‘ مقبول بی عبدالحمید ‘لطیف الجعفر قریشی اوررافع خان رﺅف خان شامل ہیں ۔ اس طرح اب چھ امیدوار انتخابی میدان میں ہیں
۔جن میں پٹھان ظفرعلی خان ‘عبدالعزیز قریشی ‘محمد صابرچاوس ‘امرچاوس محمدچاوس ‘چاوس اظہرنادرے ‘ عبدالغفار عبدالستار ہیں ۔25جنوری کو امیدواروںکوانتخابی نشانیاں تقسیم کی جائیں گی ۔پرچہ نامزدگیاں واپس لینے کے آخری دن اورانتخابی نشانیوںکی تقسیم کے بعد ا س حلقہ میں انتخابی تشہیری مہم میں تیزی آئے گی ۔