آنند نگر مہراج گنج: تمام اہل وطن اور عالم اسلام کو رمضان المبارک کی آمد پر حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیف سپروائزر حافظ عبید الحسینی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کل پوری دنیا کورونا وائرس جیسی مہلک اور خطرناک وبائی مرض میں مبتلا ہے، ایسے حالات میں ہمیں حکومت ہند کے گائیڈ لائن کے مطابق لاک ڈاؤن کا بھرپور طریقے سے حمایت کرنا چاہیے، اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے، بلا ضرورت اپنے گھروں سے باہر نہیں نکلنا چاہیے۔
واضح رہے کہ جن جگہوں پر اس مہلک وبائی وائرس کا اثر ہو رہا ہے وہاں بہت ہی خراب صورتحال کا سامنا ہے۔
اس لئے حکومت کی جانب سے بار بار اس طرف توجہ دلائی جارہی ہے کہ لاک ڈاؤن کا بھرپور طریقے سے نفاذ کیا جائے، گاہے بگاہے صوبائی حکومت کی جانب سے سرکلر جاری ہو رہے ہیں جو کہ میڈیا کی معرفت ہم سبھی لوگوں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔
آخر میں پھر ایک بار آپ حضرات سے مؤدبانہ گذارش ہے کہ رمضان الکریم کا مبارک مہینہ سامنے ہے، کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع انتظامیہ کو فراہم کرنے سے صد فیصد بچیں۔
شکریہ
