جب وزیراعظم مودی نے شرد پوار کیلئے اپنے ہاتھ سے کرسی آگے کی اور اپنے ہاتھوں پانی کا گلاس پیش کیا ،سیاسی حلقوں میں نئی بحث

نئی دہلی: وزیر اعظم مودی اور شرد پوار جیسے دو بڑے سیاسی رہنما اکٹھے ہوں اور سیاسی حلقوں میں اس کی بات نہ ہو، ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔ دہلی میں مراٹھی ساہتیہ کہلطفن کے افتتاحی موقع پر ان دونوں کے درمیان کیمسٹری کی خوب چرچا ہو رہی ہے۔ 98ویں آل انڈیا مراٹھی ساہتیہ سملین کا آغاز آج سے دہلی میں ہوا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں ساہتیہ سملین کا افتتاح ہوا۔

اس سملین کے لیے مراٹھی ساھتیہ کے عظیم رہنما دہلی میں جمع ہوئے ہیں۔ وگیان بھون میں اس تقریب کے لیے ملکی اور غیر ملکی ساہتیہ کے شوقین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر مراٹھی زبان کو اہمیت دلانے کی کوشش کرنے کے لیے پوار نے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔

آل انڈیا ساہتیہ سملین میں وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں دیپ جلانا تھا۔ اس موقع پر مودی نے شرد پوار کو آگے بلا کر ان کا ہاتھ تھام کر دیپ روشن کیا۔ اس کے بعد دونوں رہنما اسٹیج پر ساتھ بیٹھے اور ان کے درمیان گفتگو ہوئی۔ پوار کا خطاب ختم ہونے کے بعد جب وہ دوبارہ اپنی نشست پر جانے لگے تو وزیر اعظم مودی نے انہیں بیٹھنے کے لیے کرسی آگے کی۔ اس کے بعد ٹیبل پر رکھی بوتل سے گلاس میں پانی ڈال کر پوار کو پینے کے لیے پیش کیا، جس کی وجہ سے سیاسی حلقوں میں مختلف باتیں شروع ہو گئی ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading