ناندیڑ۔1/ فروری۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے اتوارہ پولیس حدود کے شانتی نگر علاقے میں کل رات دیر گئے ایک سنگین واردات رونما ہوئی جس میں ایک نوجوان پر چند افراد نے انتہائی مہلک ہتھیاروں سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا ہے۔
اس بارے میں اطلاع ملی ہے کہ یہ واقعہ کل رات تقریبا ڈیڑھ بجے کے قریب شانتی نگر علاقے میں رونما ہو۔ا جہاں پر محمد جبران نامی نوجوان کو چند افراد نے انتہائی بے رحمی کیساتھ تلواروں اور لاٹھیوں سے پیٹ دیا ہے جس کی وجہ سے اس کے پیٹ سے آنتیں باہرآگئی تھیں جبکہ سر میں بھی بہت گہری چوٹ لگی ہے۔ اس واقعے کے فوری بعد محمد جبران کو رات میں ہی وشنوپوری کے گورنمٹ سرکاری دواخانہ منتقل کیاگیا۔
جہاں پر ڈاکٹررات میں اس کا اپریشن کر رہے تھے فی الحال اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ شانتی نگر اور اس سے متصل علاقوں میں پچھلے کچھ سالوں سے جرائم کافی بڑھ گئے ہیں اور یہاں پر ہر طرح کے غیر قانونی کام انجام دیے جا رہے ہیں سب سے زیادہ شکایت تویہاں سے گزرنے والے راہگیروں کو ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ رات 11 سے 12 بجے کے بعد یہاں سے گزرتے وقت کچھ نوجوان اپنے ہاتھوں میں شراب کی بوتلیں لے کر انہیں فروخت کرنے کے لیے کھڑے رہتے ہیں جس کی وجہ سے بھی سابق میں اس بات پر جھگڑے ہو چکے ہیں اس لیے ضلع ایس پی ابیناش کمار کو چاہیے کہ اس علاقے میں بڑھتے جرائم کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرے اس کaا کام ہے۔
میں ہے
12249