ناندیڑ:2 1جون ۔( ورق تازہ نیوز) بین الاقوامی یوم یوگ کے موقع پر سال رواں کی 21جون کو ناندیڑ میں ریاستی سطح کاپروگرام منعقد ہورہا ہے ۔ جس میں وزیراعلی دیویندر پھڑنویس مہمان خصوصی ہوں گے۔ یوگ سیشن کے آرگنائزر یوگ رشی سوامی رام دیو بابا ہوں گے ۔ اس پروگرام کو پتنجلی یو گ پیٹھ کاتعاون حاصل ہے ۔پروگرام میں چھتیس گڑھ ‘ہریانہ کی ریاستوں میں یوگ پر کئے گئے تجربات کامطالعہ کیاجائے گا۔ وزیراعظم مودی کی کوششوں سے یواین او نے 21جون کو ”یوم یوگ“ کے طو ر پر منانے کا اعلان کیا ہے اس دنیا کے 177ممالک یوم یوگ جوش و خروش سے مناتے ہیں ۔ ناندیڑمیں لوک سبھا چناو کے دوران جس جگہ پر وزیراعظم مودی کا جلسہ عام رکھاگیاتھا اسی جگہ پر ایک لاکھ افراد کے لئے یوگ آسن کرنے کا انتظام کیاگیا ہے ۔ ا س طرٓح کاپریس نوٹ ڈسٹرکٹ انفرمیشن آفس ناندیڑ نے جاری کیاہے۔