20/ نومبر کو ہی ناندیڑ لوک سبھا حلقہ کاضمنی چنائو

ناندیڑ:15/ اکتوبر (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ لوک سبھا حلقہ انتخاب کے ضمنی چناو بھی مہاراشٹراسمبلی انتخابات کے ساتھ ہی ہوں گے۔اس لوک سبھا حلقہ کےلئے 20نومبر 2024کو رائے دہی ہوگی ۔22 اکتوبر کو پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کاعمل شروع ہوگا ۔

نامزدگیوں کے ادخال کی آخری تاریخ4/ نومبر ہوگی ۔ ناندیڑحلقہ لوک سبھا سے کانگریس کے وسنت راوچوہان منتخب ہوئے تھے لیکن اگست2024 میں ان کا انتقال ہوگیاتھا

اسلےاس حلقہ میں ضمنی چناو کرواناضروری تھاچنانچہ آج ٍ15اکتوبر کو چیف الیکشبن کمیشن آف انڈیا نے مہاراشٹراورجھارکھنڈ اسمبلی چناو کے پروگرام کے ساتھ ہی ناندیڑ حلقہ لو ک سبھا کے ضمنی چناو کے پروگرام کابھی اعلان کردیا ۔اس طرح ناندیڑضلع میں لوک سبھا حلقہ انتخاب میں جو اسمبلی حلقےہیں وہاں ووٹرس کواپنے دو ووٹ ڈالنے پڑیں گے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading