18 فروری کو چنئی میں آئی پی ایل نیلامی ہوگی

ممبئی، 27 جنوری (یواین آئی) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) کے 14 ویں ایڈیشن کے لئے نیلامی 18 فروری کو چنئی میں ہوگی۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے بدھ کے روز یہ تصدیق کی۔بی سی سی آئی نے گزشتہ 20 جنوری کو آٹھ فرنچائیزی کے ذریعہ ری ٹین کئے گئے اور ریلیز کئے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی تھی اور ساتھ ہی بتایا تھا کہ کس ٹیم کو نیلامی میں کتنے کھلاڑی خریدنے ہیں اور اس کے پاس کھلاڑیوں کو خریدنے کے لئے کتنا پرس باقی ہے۔


سن رائزرس حیدرآباد نے سب سے زیادہ 22 کھلاڑی ری ٹین کئے ہیں جبکہ رائل چیلنجرس بنگلور کے پاس ٹیم میں 14 کھلاڑی ہیں۔ بنگلور ٹیم نے ڈینیل سیمس اور ہرشل پٹیل کی دہلی کیپٹل کے ساتھ ٹریڈنگ کی ہے ۔ کنگس الیون پنجاب نیلامی میں 53.20 کروڑ روپئے کے سب سے زیادہ پرس کے ساتھ اترے گی۔ بنگلور کے پاس 35.90 کروڑ روپئے کا پرس باقی ہے ۔ کولکتہ نائیٹ رائڈرس کے پاس سب سے کم 10.75 کروڑ روپئے کا پرس باقی ہے۔
ٹیم کے پاس بقیہ کھلاڑیوں اور پرس کی پوزیشن اس طرح ہے :


چنئی سپرکنگس
باقی پرس : 22.9 کروڑ روپئے
باقی جگہ :7 (ایک غیرملکی)
دہلی کیپٹلس
باقی پرس :12.8 کروڑ روپئے
باقی جگہ : 6 (2 غیرملکی)
کولکتہ نائٹ رائیڈرز
باقی پرس: 10.75 کروڑ
باقی جگہ: 7 (1 غیر ملکی)
رائل چیلنجرز بنگلور
باقی پرس: 35.90 کروڑ روپے
باقی جگہ: 13 (4 غیر ملکی)
راجستھان رائلز
باقی پرس: 34.85 کروڑ
باقی جگہ: 8 (3 غیر ملکی)
ممبئی انڈینس
باقی پرس: 15.35 کروڑ
باقی جگہ: 7 (4 غیر ملکی)
کنگز الیون پنجاب
باقی پرس: 53.20 کروڑ
باقی جگہ: 9 (5 غیر ملکی)
سن رائزرس حیدرآباد
باقی پرس: 10.75 کروڑ
باقی جگہ: 3 (1 غیر ملکی)