16 سال پرانے مقدمہ میں اسد الدین ، سید معین سمیت تمام افراد باعزت بری

ناندیڑ:31/ جنوری ۔ (ورق تازہ نیوز)اتوارہ پولیس اسٹیشن، ناندیڑ میں ایف آئی آر نمبر 70/2010، اسسٹنٹ کمشنر ناندیڑ میونسپل کارپوریشن ناندیڑ جناب پرکاش یولے کے ذریعے درج کی گئی تھی، جس میں تعزیراتِ ہند کی دفعات 171، 188، 505، 426، 433 اور بمبئی پولیس ایکٹ کی دفعات 131، 134 شامل تھیں۔

اس مقدمہ میں کل 9 ملزمان نامزد کیے گئے تھے، جن کے نام یہ ہیں:
1. محمد افسر
2. عبدالوھاب عبدالرزاق
3. عبدالنّدیم محمد شبیر
4. محمد جانی
5. سید معین سید مختار
6. محمد صدیقی
7. شیخ افسر
8. جابر احمد
9. اسدالدین اویسی صاحب

اس مقدمہ میں کل 9 ملزمان نامزد کیے گئے تھے۔ دورانِ سماعت ملزم نمبر 4 محمد جانی اور ملزم نمبر 7 محمد افسر کے انتقال کے باعث عدالت نے ان کے خلاف کارروائی کو ختم (Abate) کر دیا۔

سرکاری وکیل کی جانب سے 7 گواہوں کا معائنہ کیا گیا، جن پر ملزمان کے وکیل ایڈووکیٹ طھور خان پٹھان نے جرح کی۔
بتاریخ 7/1/2026، معزز ساتویں جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس، ناندیڑ جناب اے۔جی۔ چوان نے ملزم نمبر 1، 2، 3، 5، 8 اور 9 کو باعزت بری (Acquitted) قرار دیا، جبکہ ملزم نمبر 6 محمد صدیقی کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

اس مقدمہ میں دفاع کی جانب سے ایڈوکیٹ طہور خان پٹھان اور ان کے معاون وکلا ایڈووکیٹ خواجہ ، ایڈووکیٹ سید افروز، ایڈووکیٹ سید اظہر، ایڈووکیٹ مزمل، عبدالعریب اور جاوید خان نے کامیابی سے پیروی کی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading